وفد صدف 10ھ میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا
یہ قبیلہ کندہ سے تعلق رکھتے تھے اب حضرموت سے منسوب ہیں۔
شرجیل بن عبد العزیز الصدفی اپنے بزرگوں سے روایت کرتے ہیں کہ ہمارا وفدجس میں 19 آدمی تھے اونٹنیوں پر سوار ہو کر حاضر ہو ہمارا لباس تہبند اور چادر تھا۔
یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آپ کے مکان اور منبر کے درمیان پہنچے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے انھوں نے جا کر سلام نہیں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ان لوگوں نے جواب دیا جی ہاں تو فرمایا سلام کیوں نہیں کیا۔ یہ لوگ کھڑے ہوئے اور کہا "السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمۃ اللَّهِ وَبَرَكَاتہ" آپ نے فرمایا وعلیکم السلام بیٹھ جاؤ۔ انھوں نے نمازوں کے وقت دریافت کیے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انھیں بتائے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. طبقات ابن سعد حصہ دوم صفحہ 76،محمد بن سعد ،نفیس اکیڈمی کراچی
  2. البدایہ والنہایہ جلد 5صفحہ 138،عماد الدین ابن کثیر نفیس اکیڈمی کراچی