وقائع (annals)ایسی مختصر لیکن مرتب اور جامع تاریخ کو کہتے ہیں جس میں تاریخی واقعات سال بہ سال بیان کیے جائیں۔ وقائع لفظی طور پر واقعہ لفظ کی جمع ہے۔

تاریخی اعتبار سے سیرت، حدیث، سوانحات، رزمیے اور تاریخی کتابیں، سب وقائع کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان سے جدید مطالعہ کنندے اور تحقیق کار قدیم دور کے حالات، تاریخی واقعات اور سماج کے حالات طے کرتے ہیں۔ ان مطالعات سے تاریخی باتوں کے ظاہری اور باطنی پہلو، اس کے پس پردہ مضمرات و محرکات، واقعات کی وقوع پزیری اور ما بعد واقعہ رد عمل کو سمجھا جاتا ہے۔ لوگ جدید دور اور قدیم دور کے سائنسی، سماجی اور سیاسی پہلو کو اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم