رزمیہ
ایک قسم کی طویل نظم جس میں کسی قوم یا فرد کے بہادرانہ کاموں کی سلسلہ وار داستان منظوم ہو رزمیہ(انگریزی: Epic) کہلاتی ہے۔ اس قسم کی نظم عموماً مثنوی ہوتی ہے اور نفس مضمون میں بعض دفعہ غیر فطری واقعات کو بھی داخل کر لیا جاتا ہے لیکن یہ کوئی خوبی نہیں۔ یورپ میں اس قسم کی قدیم اور مشہور رزمیہ نظمیں ایلیڈ اور اوڈیسی ہیں جنہیں ایک قدیم یونانی شاعرہومر نے تصنیف کیا تھا۔ اینیڈ کا رزم نامہ بھی ایک یونانی شاعر ورجل کا شاہکار ہے۔ انگریزی میں ملٹن کی ’’فردوس گم شدہ‘‘ بھی اسی قسم کی ایک نظم ہے۔ ہندوستان کی مہابھارت اور رامائن مشہور رزمیہ نظمیں ہیں۔ یہ دونوں سنسکرت میں ہیں۔ فردوسی کاشاہنامہ اور نظامی کا سکندر نامہ فارسی کی مشہور رزمیہ نظمیں ہیں۔ اردو میں شاہنامہ سلام (مصنف حفیظ جالندھری ) بھی اس قسم کی ایک کتاب ہے جس میں تاریخ اسلام کو نظم کے پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ اردو مرثیہ میں بھی کہیں کہیں رزمیہ کی خصوصیات نظر آتی ہیں۔