ولادت قمر
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
سورج اور چاند کے ایک سیدھ میں آجانے کا وقت ولادت قمر (چاند کی پیدائش) "New Moon "یا اجتماع شمس و قمر "Conjunction" کہلاتا ہے اور اس حالت کو ’’حالت محاق‘‘ کہا جاتا ہے۔
ولادت قمر کے بعد گزرنے والا وقت ’’چاند کی عمر‘‘ کہلاتا ہے۔
عین ولادت کے وقت چاند کی عمر صفر ہوتی ہے ۔
ولادت قمر کے وقت چاند کا جو نصف تاریک حصہ ہماری طرف ہوتا ہے ہمیشہ وہی حصہ زمین کی طرف رہتا ہے اس کا روشن نصف حصہ ہمارے بالمقابل دوسری جانب ہوتا ہے اسی وجہ سے چاند ہمیں نظر نہیں آتا یہ اجتماع ہر قمری ماہ کے آخری ایک دو دن میں ہوتا ہے چاند یکم کے بعد آہستہ آہستہ آفتاب سے بطرف مشرق دور ہوتا جاتا ہے تو ہمیں اس کا چمکتا ہوا کنارہ نظر آتا ہے وہی کنارہ ’’ہلال‘‘ کہلاتا ہے۔
پھر اس کے روشن حصے کی مقدار بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ چودھویں کا چاند بن جاتا ہے پھر گھٹنے لگتا ہے یہی صورت حال ہر مہینے رہتی ہے ۔
بیرونی روابط
ترمیم- [http://www.crescentmoonwatch.org/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ crescentmoonwatch.org (Error: unknown archive URL) Moon Watch site of the Nautical Almanac Office]