ولایتی نستعلیق کو پاکستان کے نیم صوبہ گلگت بلتستان کے علاقہ روندو بلامیک سے تعلق رکھنے والے غلام رسول ولایتی نے بنایا۔ شینا زبان اور بلتی زبان دونوں کو اسی خط میں لکھا جا سکتا ہے اور یہ شینا زبان اور بلتی زبان کی تاریخ کا عظیم کارنامہ ہے اور پہلا نستعلیق خط ہے، وگرنہ اس سے پہلے شینا اور بلتی کے مخصوص حروف کی وجہ سے نستعلیق میں نہیں لکھا جا سکتا تھا بلکہ خط نسخ میں لکھا جا سکتا تھا۔