ولز ٹرافی
ولز ون ڈے ٹرافی (جس کا نام آئی ٹی سی لمیٹڈ کے اسپانسر ولز کے نام پر رکھا گیا ہے) جسے عام طور پر ولز ٹرافی کہا جاتا ہے۔ ایک انڈین لسٹ اے کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جس کا اہتمام بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کیا تھا۔ 1977-78ء کے سیزن میں قائم کیا گیا، اسے گھریلو سیزن کے محدود اوورز کے بہترین سائیڈ کو تلاش کرنے کے لیے کھیلا گیا کیونکہ صرف رنجی ٹرافی کے ہی انٹر زونل فائنل ہوتے تھے۔ سالانہ ٹورنامنٹ 7فریقوں، 5زونل فاتحوں اور 2جامع ٹیموں، ولز الیون (ٹائٹل سپانسر کے نام سے منسوب) اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ 1992-93ء کے سیزن تک رانجی ٹرافی کے ہر زون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرتی تھی۔ 1993-94ء کے سیزن سے رانجی ون ڈے ٹرافی کے ہر زون میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا۔
ممالک | بھارت |
---|---|
منتطم | بی سی سی آئی |
فارمیٹ | لسٹ اے کرکٹ |
پہلی بار | 1977-78 |
تازہ ترین | 1999-00 |
فارمیٹ | ناک آؤٹ |
ٹیموں کی تعداد | 7 |
زیادہ کامیاب | بمبئی/ممبئی (8 ٹائٹلز) |
اہلیت | رنجی ٹرافی یا وجے ہزارے ٹرافی |