ولیم آگسٹس ماؤری
ولیم آگسٹس ماؤری (13 اگست، 1829ء–24 جنوری 1917ء)[1] ایک امریکی ماہر تعلیم اور تاریخی لکھاری تھے۔ ان کی پیدائس آکسبرج، میساچوسٹس میں ہوئی تھی۔[2]
ولیم آگسٹس ماؤری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اگست 1829 آکسبرج، میساچوسٹس، ریاستہائے متحدہ امریکا |
وفات | جنوری 24، 1917 پراویڈینس، روڈ آئی لینڈ, ریاستہائے متحدہ امریکا |
(عمر 87 سال)
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
تعليم | براؤن یونیورسٹی |
مادر علمی | براؤن یونیورسٹی |
پیشہ | انیسویں صدی کا تاریخی لکھاری، براؤن یونیورسٹی، معلم، سالم، میساچوسٹس میں اسکولوں کے سوپر انٹنڈنٹ۔ |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
خاندان
ترمیمولیم آگسٹس ماؤری ایک ماؤری خاندان کے چشم و چراغ تھے جو انگلستان سے نقل مقام کر کے پراویڈینس، روڈ آئی لینڈ، ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1666ء میں آکر آباد ہوا۔ ان کے والدین جوناتھن ماؤری اور ہانہ (بریئٹن ماؤری) تھے۔[3] ان کی ماں ریہوبوتھ، میساچوسٹس سے تھی۔ ان کے والد آکسبرج سے تھے۔ یہ مشہور ہے کہ ولیم آگسٹس کی دو بہنیں تھیں اور وہ خاندان کے سب سے چھوٹے تھے۔ ان کی ایک بہن طفولیت ہی میں گذر گئی۔ ان کے والد 32 سال کی عمر میں فلو جیسی کسی بیماری سے متاثر ہو کر گذر گئے۔ ان کی بہن ایمیلین میکسویل ماؤری 15 سال کی عمر میں تدریسی دنیا سے وابستہ ہوئی۔ وہ نباتیات، قدرتی علوم، ریاضی اور انگریزی ادب میں مہارت رکھتی تھی۔ ان کے پر دادا رچرڈ ماؤری آکسبرج میں مرجع خلائق تھے۔ ولیم آگسٹس ماؤری نے اپنے معمر پردادا نیز دیگر آبا و اجداد اور دیگر رشتے داروں پر ایک کتاب لکھی تھی۔[4]
تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی
ترمیم1854ء سے 1857ء تک ولیم آگسٹس ماؤری نے براؤن یونیورسٹی میں تعلیم پائی، جہاں سے انھوں نے اعزازی ماسٹر آف آرٹس 1866ء میں مکمل کیا۔[4] وہ ایک عرصے تک سالم، میساچوسٹس میں اسکولوں کے سوپر انٹنڈنٹ رہے تھے۔ اس کے بعد وہ کئی سال رہوڈ آئی لینڈ اور میساچوسٹس کی تعلیمی سرگرمیوں سے جڑے رہے۔1884ء میں اور 1885ء میں وہ جرنل آف ایجوکیشن کے مدیر بنے اور 1886ء سے 1891ء تک وہ تعلیم کے مدیر تھے۔[4]
مطبوعات
ترمیمان کی کاوشوں سے یہ نگارشات منظر عام پر آئیں:[4]* A Family History of Richard Mowry of Uxbridge, Massachusetts, his ancestors and his descendants (1878)[5]
- Who Invented the American Steamboat? (1874)
- Political Education in the Schools (1878)
- The School Curriculum and Business Life (1881)
- Talks with my Boys (1884; fifth edition, 1909)
- Elements of Civil Government (1890; new edition, 1913)
- War Stories (1892)
- Art Decorations for School Rooms (1892)
- Sunshine upon the Psalms (1892)
- Lov'st Thou Me More than These? (1892)
- A History of the United States (1896)
- The Uxbridge Academy, a Brief History with a Biographical Sketch of J. Mason Macomber, A.M., M.D., Preceptor (1897)
- First Steps in the History of our Country (1898; revised edition, 1914), with A. May
- American Inventions and Inventors (1900)
- Marcus Whitman and Early Oregon (1901)
- The Territorial Growth of the United States (1902)
- American Heroes (1903), with Blanche S. Mowry
- American Pioneers (1905)
- Essentials of United States History (1906; revised edition, 1914)
- Recollections of a New England Educator (1908)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ San Francisco Public Library catalog listing (source for death date)San Francisco Public Library Catalog Listing for Year of Death, from publications
- ↑ Whipple.org website
- ↑ Vital Records of Uxbridge Mass to 1850, page 113
- ^ ا ب پ ت A Family History of Richard Mowry of Uxbridge, Massachusetts, His Ancestors and His Descendants (1878)
- ↑ Text at archive.org