ولیم فوسٹر (پیدائش:1863ء– وفات: 1951ء) دفتر ہند میں رجسٹرار اور نگرانِ اعلیٰ تھے۔ 1913ء میں برطانوی حکومت نے آرڈر آف دی انڈین ایمپائر کے تمغے سے فائز کیا۔ 1925ء میں برطانوی نائٹ کا خطاب حاصل کیا۔ بحیثیتِ مؤرخ اُن کی ایسٹ انڈیا کمپنی پر تصنیفات مشہور ہیں۔

تصانیف

ترمیم
  • Letters Received By The East India Company

اِس کتاب میں اُن تمام خطوط کا تذکرہ مفصل کیا گیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان کی بیشتر ریاستوں سے موصول ہوتے رہے۔ یہ کتاب 1897ء میں شائع ہوئی اور ولیم فوسٹر کی ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے لیے یہ کتاب بطور حوالہ مستعمل ہے۔

  • The English factories in India, 1618-1669 

اِس کتاب میں ہندوستان میں نووارد سیاحوں کی مختصر تصانیف کو جمع کر لیا گیا ہے جو 1618ء سے 1669ء کے وسطی زمانہ میں ہندوستان وارد ہوئے۔ یہ کتاب 13 جلدوں میں 1911ء میں شائع ہوئی۔

  • A guide to the India Office records, 1600-1858
  • دفتر ہند میں موجود کتب اور مسودات کی رہنمائی کے لیے یہ کتاب تصنیف کی گئی جو 1919ء میں شائع ہوئی۔ اِس کتاب میں 1600ء سے 1858ء کے ہندوستانی اور برطانوی مسودات کی رہنمائی مختصراً کی گئی ہے۔
  • Early travels in India, 1583-1619
  • اِس کتاب میں 1583ء سے 1619ء تک ہندوستان میں وارد ہونے والے ابتدائی سیاحوں کا تذکرہ مفصل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب 1921ء میں شائع ہوئی۔
  • Winter, Edward
  • یہ 63 مقالات کا ایک کثیر مجموعہ ہے جو ایک قومی برطانوی لغت انسائیکلوپیڈیا کے لیے تحریر کیے گئے۔ اِن کا زمانہ تحریر 1885ء سے 1900ء تک کا ہے۔