ولیم کرن (امپائر)
ولیم گریگوری کرن (پیدائش: 1861/1862ء) | (انتقال: 23 دسمبر 1921ء) آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ امپائر تھے بلی کرن نے 2 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں اپنا ڈیبیو کیا، آسٹریلیا میں ان ممالک کے درمیان پہلا میچ، دسمبر 1910ء میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے دن 494 رن پر 6 وکٹ پر سکور کرنے کے بعد ایک اننگز سے کامیابی حاصل کی، جو ایک دن میں کسی ٹیسٹ ٹیم کی طرف سے اس وقت سب سے زیادہ رنز ہے۔ [1] کرن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تھا جو دسمبر 1911ء میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔ یہ آسٹریلیا نے وکٹر ٹرمپر کی ریکارڈ آٹھویں ٹیسٹ سنچری اور "رانجی" ہارڈرن نے 12 وکٹیں لینے کے ساتھ جیتا۔ [2] کرن نے دسمبر 1910ء میں سڈنی میں 24 سالہ این فلورنس جائلز سے شادی کی۔ [3]
ولیم کرن | |
---|---|
شخصی معلومات | |
تاریخ وفات | 24 دسمبر 1921ء |
شہریت | آسٹریلیا |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، کرکٹ امپائر |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
انتقال
ترمیموہ دسمبر 1921ء کو سڈنی کے مضافاتی علاقے واورلے میں ایک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 59 سال تھی، پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ان کے 6 بچے تھے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "1st Test, Sydney, Dec 9 - 14 1910, South Africa tour of Australia"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2021
- ↑ "1st Test, Sydney, Dec 15 - 21 1911, England tour of Australia"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2021
- ↑ "Sydney, Australia, Anglican Parish Registers, 1814-2011"۔ Ancestry.com.au۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2021