ولیم ہنری کوپر (پیدائش:11 ستمبر 1849ء میڈ اسٹون، کینٹ، انگلینڈ |وفات: 5 اپریل 1939ء مالورن، میلبورن، وکٹوریہ،) ایک انگلش نژاد آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھے جس نے دو ٹیسٹ میچ کھیلے، ایک ایک 1881ء اور دوسرا 1884ء میں۔ اس نے 1882ء میں میلبورن میں انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں ڈیبیو پر 6 وکٹیں حاصل کیں[1] ولیم کوپر کینٹ میں پیدا اور پرورش پانے والے، وہ بالغ ہو کر آسٹریلیا آئے اور 27 سال کی عمر تک مسابقتی کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی۔ وہ بلی مرڈوک کے 1884ء کے دورے کے ایک حصے کے طور پر انگلینڈ واپس آئے۔ ایک آسان لیگ بریک باؤلر، وہ وکٹورین کرکٹ کے لیے اپنی خدمات کے لیے بھی جانا جاتا تھا جہاں اپنے کھیل کے دنوں کے بعد اس نے ریاستی سلیکٹر اور بعد میں وکٹورین کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ان کے پڑپوتے پال شیہان نے بھی آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی[2]

ولیم کوپر
ذاتی معلومات
مکمل نامولیم ہنری کوپر
پیدائش11 ستمبر 1849(1849-09-11)
میڈسٹون، کینٹ، انگلینڈ
وفات5 اپریل 1939(1939-40-50) (عمر  89 سال)
میلبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گیند باز
تعلقاتپال شیہان (پڑپوتا)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 25)31 دسمبر 1881  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ12 دسمبر 1884  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1878/79–1886/87وکٹوریہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 26
رنز بنائے 13 247
بیٹنگ اوسط 6.50 10.29
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 7 46
گیندیں کرائیں 446 3,162
وکٹ 9 71
بولنگ اوسط 25.11 24.49
اننگز میں 5 وکٹ 1 5
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 6/120 7/37
کیچ/سٹمپ 1/– 16/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 23 اکتوبر 2010

انتقال ترمیم

ولیم کوپر 05 اپریل 1939ء کو مالورن، میلبورن، وکٹوریہ، میں 89 سال اور 206 دن کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ گئے[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم