ونیسا کارلٹن
ونیسا لی کارلٹن (پیدائش: 16 اگست 1980ء) امریکی گلوکارہ اور گیت نگار ہیں۔ اسکول آف امیریکن بیلے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، کارلٹن نے گلوکاری کا شعبہ اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے، یونیورسٹی کے زمانے ہی سے نیو یارک شہر کے شراب خانوں اور کلبوں میں گانا شروع کیا۔ پروڈیوسر پیٹر زیزو کے ساتھ ڈیمو ریکارڈ کرنے کے تین ماہ بعد، ونیسا نے اے اینڈ ایم ریکارڈز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔
ونیسا کارلٹن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ملفورڈ، پنسلوانیا، ریاستہائے متحدہ |
اگست 16, 1980
رہائش | نیشویل، ٹینیسی، ریاستہائے متحدہ |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
شریک حیات | جون مک کولے (شادی. 2013) |
اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کولمبیا |
پیشہ |
|
دور فعالیت | 1998ء–تاحال |
شعبۂ عمل | کمپوزنگ ، موسیقی [1]، گلوکاری [1] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | vanessacarlton |
IMDB پر صفحہ[2] | |
درستی - ترمیم |
ونیسا کا پہلا گیت، ’’اے تھاؤزنڈ مائلز (A Thousand Miles)‘‘ سال 2002ء میں بل بورڈ ہاٹ 100 میں پانچ سرِ فہرست گانوں میں شامل رہا۔ بعد ازاں، ان کے افتتاحی البم، ’’بی ناٹ نوباڈی (Be Not Nobody)‘‘ نے ریاستہائے متحدہ میں پلاٹینیم سند (platinum certification) حاصل کی (جو کسی البم یا گیت کی دس لاکھ کاپیاں فروخت ہونے پر دی جاتی ہے)۔ ان کے اگلے البم، ’’ہارمونیم (Harmonium)‘‘ اور ’’ہیروز اینڈ تھیوز (Heroes & Thieves)‘‘ پہلے البم جیسی کمائی نہ کرسکے۔ ونیسا نے اپنے چوتھے البم ریبٹس آن دی رن (Rabbits on the Run)‘‘ کو پیش کرنے کے لیے کسی ریکارڈ لیبل کمپنی کی تلاش کرنے سے قبل، اسے خود تخلیق کیا۔ ونیسا کا پانچواں اسٹوڈیو البم لبرمین (Liberman) اکتوبر 23، 2015ء کو ریلیز ہوا۔
زندگی اور گلوکاری کا سفر
ترمیمبچپن اور نوجوانی
ترمیمونیسا کی پیدائش ملفورڈ، پنسلوانیا میں ہوئی۔ وہ ہوا باز ایڈمنڈ ’ایڈ‘ کارلٹن اور پیانو فنکارہ اور اسکول میوزک ٹیچر، ہیڈی لی کے تین بچوں میں سب سے پہلی اولاد ہیں۔ ان سے چھوٹی ان کی بہن، گوئن اور بھائی ایڈمنڈ ہیں۔ کارلٹن نصف روسی اور نصف اسکینڈینیوین ہیں اور یہودی ہیں۔
موسیقی میں ان کی دلچسپی بچپن ہی سے تھی۔ دو سال کی عمر میں وہ ڈزنی لینڈ گئیں اور وہاں سے گھر واپسی پر انھوں نے پیانو پر ’’اٹس اے اسمال ورلڈ (It's a Small World)‘‘ بجایا۔ تب ان کی ماں نے ان کی تربیت کا آغاز کیا۔ انھیں کم عمری ہی سے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم دی گئی۔ 9 سال کی عمر میں، ان کی دلچسپی بیلے رقص میں بڑھ گئی۔ 1994ء میں، ونیسا نے 14 سال کی عمر میں اسکول آف امیریکن بیلے میں داخلہ لے لیا۔ وہاں سے گریجویشن کے بعد، انھوں نے اپنی آبادی کے نائٹ کلبوں میں گلوکاری کرنے کا آغاز کیا۔ 2001ء میں اے اینڈ ایم ریکارڈز نے ان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0201229 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/c1a61bb0-e4fe-4064-bc8d-954a2dafda79 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021
ویکی ذخائر پر ونیسا کارلٹن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |