وکٹوریہ میوزیم، جسے اب سپریم کورٹ رجسٹری، کراچی کہا جاتا ہے، جو وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم کے نام سے قائم کیا گیا تھا، کراچی میں ایک عمارت ہے جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری برانچ واقع ہے۔

وکٹوریہ میوزیم جو اب کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری ہے۔

تاریخ ترمیم

یہ عمارت اصل میں برطانوی راج کے دوران تعمیر کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد ڈیوک آف کناٹ نے 1887ء میں ملکہ وکٹوریہ کے دور میں ایک میوزیم کے طور پر رکھی تھی جسے اس وقت وکٹوریہ اور ایلبرٹ میوزیم کہا جاتا تھا۔ [1]

جولائی 1948 ءمیں پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بنیاد رکھی۔ [1]

21 مئی 1892ء کو اسے ایک مکمل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا اور اسے وکٹوریہ میوزیم کا نام دیا گیا۔ [2] اس میں جانور بھرے ہوئے تھے، موہنجوداڑو کے نوادرات، ہند و بیرون ملک کے لوگوں کے مجسمے، پورٹریٹ، پینٹنگز اور دنیا بھر کے مشہور لوگوں کی تصاویر تھیں۔ [2]

اکتوبر 1957ء میں کراچی میں اس عمارت میں سپریم کورٹ رجسٹری قائم کی گئی۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Ishaq Tanoli (December 24, 2018)۔ "New building of SC Registry to be completed in three years"۔ DAWN.COM 
  2. ^ ا ب Akhtar Balouch (November 21, 2013)۔ "In search of the Victoria Museum – Part II"۔ DAWN.COM