وہب بن عبداللہ

(وہب الخیر سے رجوع مکرر)

وہب بن عبد اللہ بن مسلم السوائی، جن کی کنیت ابو جحیفہ ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نوجوان اصحاب میں سے ہیں [1]، جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو بلوغت پر نہیں پہنچے تھے، انھوں نے متعدد احادیث بیان کیں، وہ علی بن ابی طالب کے اصحاب میں بھی تھے۔ اور ان کے شرطۃ الخمیس یعنی خاص کمانڈرز میں سے تھے۔ اور اس کو وہب الخیر کا لقب دیا تھا۔ اور اسے جنگی غنائم کے خمس کا متولی بنایا تھا۔

وہب بن عبد اللہ
معلومات شخصیت
مقام وفات کوفہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش مدینہ منورہ
کوفہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عون بن ابی جحیفہ
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  عسکری قائد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

وہب بن عبد اللہ بن مسلم بن جنادہ بن حبیب بن سواع السواعی جو ابو جحیفہ کے نام سے مشہور ہیں۔

صحابیت

ترمیم

بچپن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور ان سے روایت کی۔

عہد خلافت

ترمیم

علی بن ابی طالب کی شرطۃ الخمیس کے رکن تھے، مولا علی نے انھیں کوفہ میں بیت المال کا متولی بنایا اور انھوں نے امیر المومنین علی کے ساتھ ان کی تمام جنگوں میں شرکت کی،[2] اور وہ مولا علی سے محبت کرتے تھے اور وہ بھی اس پر بھروسا کرتے تھے اور اسے وہب الخیر یعنی نیکی کا تحفہ کہتے تھے۔ علی بن ابی طالب جب خطبہ دیتے تو ابو جحیفہ ان کے منبر کے نیچے کھڑے ہوتے۔

اولاد

ترمیم

ایک بیٹا عون بن ابی جحیفہ تھا۔

وفات

ترمیم

74ھ میں کوفہ میں وفات پائی۔

حوالہ جات:

ترمیم
  1. رجال طوسی ص 31 
  2. اسد الغابہ ج 5 ص 157