ویمینز فیزیک ورلڈ (انگریزی: Women's Physique World) ایک رسالہ تھا جو نسوانی جسم سازی اور تندرستی اور جسامت کے مقابلہ جات کے موضوعات[1] کا 1984ء سے 2006ء تک احاطہ کرتا رہا تھا۔ موجودہ طور یہ نسوانی جسم سازی کے موضوعات، ان سے جڑے تصاویر اور ویڈیو آن لائن پیش کرتا ہے۔

'
زمرہنسوانی جسم سازی
ناشرویمینز فیزیک ورلڈ انکارپوریٹیڈ.
پہلا شمارہخزاں 1984
آخری2006
ملکریاستہائے متحدہ
مقام اشاعتمیڈ لینڈ پارک، نیو جرسی.
ویب سائٹwpwmagazineonline.com
آئی ایس ایس این1069-4927
او سی ایل سی25289389

تاریخ اور ہیئت کذائی

ترمیم

اس رسالے کا پہلا شمارہ خزاں 1984ء میں جاری ہوا تھا۔ اس میں لوری واک اپ اس کے سر ورق پر چھائی ہوئی تھی۔ بعد ازاں یہ شمارہ مختلف دورانیوں سے جاری ہوتا رہا، جو دو سے چھ شمارہ جات فی سال کے لحاظ سے چھپتے رہے۔

ویمینز فیزیک ورلڈ نے ڈاکیومنٹری طرز کے ویڈیو بھی تیار کرتا رہا ہے جس میں خواتین غیر مقابلہ کنندہ انداز میں بکنی، ملبوسات اور دیگر کپڑے پہنی ہوئی دکھائی دیں۔ زیادہ تر ویڈیو میں جسم ساز یا تندرستی اور جسامت کے مقابلہ کنندہ خواتین دکھتی رہی ہیں۔ مگر گاہے گاہے پنجہ آزمائی اور بھاگنے دوڑنے کی دنیا سے بھی دکھائی دی گئی ہیں۔ اکثر ویڈیو میں دکھائی خواتین ورزش گاہوں میں کسرت کرتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی خواتین سے انٹرویو میں لیے گئے جن کی ویڈیو بھی دست یاب ہیں۔ ویمینز فیزیک ورلڈ نے کئی بر سر مقابلہ خواتین کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہیں۔ ان میں این پی سی سطح کے شو شامل تھے، حالاں کہ رسالے نے 1999ء کے مس پولمپیا مقابلے لیے بھی ویڈیو تیار کیے ہیں۔ انسانی جنسیت کی تحقیق کار سنڈی پیٹرن نے تبصرہ کیا ہے کہ ویمینز فیزیک ورلڈ میں دکھائی دینے والی نسوانی جسم سازوں کو یوں دکھایا گیا ہے کہ وہ "تازہ چہرے کی حامل لڑکیاں رہی ہیں جو اتفاق سے مخصوص طرز کے ہیئت تیار کر چکی ہیں" [2]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. WPW magazine online
  2. Queerly Canadian: An Introductory Reader in Sexuality Studies۔ Canadian Scholars’ Press۔ 2012۔ ص 415۔ ISBN:978-1-55130-400-7