ویڈیو گیمز کی ڈیجیٹل تقسیم

ویڈیو گیمز کی ڈیجیٹل تقسیم سے مراد آپٹیکل ڈسک یا کارٹریج کے روایتی خوردہ فروش نظام کو رد کرتے ہوئے صارفین کو برقی طور پر (آن لائن تقسیم کے طور پر) ویڈیو گیمز فراہم کرنے کا عمل ہے۔ یہ طریقہ انٹرنیٹ کے عروج اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بڑے پیمانے پر اپنائے جانے کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ سٹیم اور پلے اسٹیشن اسٹور چند مقبول ڈیجیٹل تقسیم کے مواقع فراہم کرنے والے ذریعے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق، فروری 2016 میں دنیا بھر میں ویڈیو گیمز کی ڈیجیٹل تقسیم کا حجم 6.2 بلین ڈالر ماہانہ تھا۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "February 2016 Digital Sales Report: Industry Hits $6.2 Billion, Console Sales up 34%"۔ PlayStation LifeStyle۔ March 24, 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ August 14, 2020 
  2. "SuperData: Digital gaming hit $7.7 billion in April"۔ May 25, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ August 14, 2020