ویکیپیڈیا:آموختار (شکل صورت)
سانچہ:منصوبہ:آموختار/TabsHeader
ویکیپیڈیا پر مضامین اور تحریروں میں فارمیٹنگ کے لیۓ متعدد اقسام کے ٹول موجود ہیں جن میں سے چند بنیادی ٹولز آپ کو تدوینی یا لکھائی خانے کے اوپر والے حاشیۓ پر نظر آئیں گے۔ آپ اپنے تحریر کردہ کسی بھی لفظ کو ماؤس سے سیلیکٹ کیجیۓ اور پھر اوپر ٹول بار میں انتہائی دائیں جانب موجود B کے بٹن پر کلک کیجیۓ، اس طرح کرنے سے آپ کے سیلیکٹ کردہ لفظ کے دائیں اور بائیں جانب تین عدد حذفین یا apostrophes آجائیں گی جیسا کہ سامنے حرف پر آئی ہوئی ہیں ، '''حرف''' اور تدوینی خانے میں ایسی علامات کسی لفظ کے گرد رکھ دیۓ جانے کے بعد جب صفحہ نمائش کیا جاۓ گا یا محفوظ کیا جاۓ گا تو کمپیوٹر کے اسکرین پر وہ لفظ دبیز یعنی bold نظر آۓ گا۔
الفاظ کو مندرجہ بالا طریقے سے B کا بٹن دبا کر دبیز کرنے کے بجاۓ اگر آپ چاہیں تو یہی کام اپنے کی بورڈ کے حذفین والے بٹن کو تین بار دبا کر بھی کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں دیا گیا ایک مختصر سا جدول (ٹیبل) آپ کو تین بنیادی شکلبندیوں کے متعلق بتاتا ہے۔ ریتخانے میں جایۓ اور ایسا عمل طور پر کر کے دیکھیۓ۔
آپ اس طرح لکھیں گے | اور ایسا نظر آۓ گا |
''آج کل'' | آج کل |
'''آج کل''' | آج کل |
'''''آج کل''''' | آج کل |
مندرجہ بالا جدول میں اردو الفاظ کو Tahoma نام کے فونٹ میں لکھا گیا ہے جس میں دبیز الفاظ مناسب طور پر دبیز نظر آتے ہیں جبکہ اردو ویکیپیڈیا پر فی الحال defalt کی حیثیت سے مضامین کے فونٹ urdu naskh asiatype میں رکھے ہوۓ ہیں جن میں اردو الفاظ دبیز کرنے پر دبیز نظر نہیں آتے۔ مزید یہ کہ مذکورہ بالا نسخ فونٹ بی بی سی کی سائٹ سے قانونی طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس فونٹ کا بی بی سی کے علاوہ دوسری سائٹ پر تجویز کرنے کی قانونی حیثیت واضح نہیں۔
سرخیاں و ذیلی سرخیاں
کسی بھی مضمون میں سرخیاں اور پھر ذیلی سرخیاں اس کے متن کو سمجھنے میں سہولت پیدا کرتی ہیں۔ اور عام طور پر سرخی کا استعمال اس جگہ پر کیا جاتا ہے کہ جب کسی ایک مقالے یا مضمون میں کوئی ایک ایسا ذکر شروع کیا جاۓ جو کہ گذشتہ ذکر سے کچھ الگ نوعیت کا ہو؛ اور پھر ذیلی سرخی اس جگہ آتی ہے کہ جہاں اس سرخی میں بھی کوئی ذیلی نوعیت کا ذکر شامل کرنا ہو۔
- سرخیاں لگانے کے لیۓ مندرجہ ذیل طریقۂ کار استعمال کیجیۓ:
آپ اس طرح لکھیں گے | اور ایسا نظر آۓ گا |
== سرخی == |
سرخی |
=== ذیلی سرخی === |
ذیلی سرخی |
آپ نے دیکھا کہ بڑی سرخی جس میں دائیں بائیں دو عدد == استعمال کیۓ جاتے ہیں صرف اسی میں سرخی کے نیچے ایک خط یا لائن آجاتی ہے جبکہ ذیلی سرخیوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس طریقے پر اگر کسی بھی مضمون میں سرخیاں لگائی جائیں تو ان کی تعداد خودکار طور پر متعین کی جاتی رہتی ہے اور جب یہ سرخیوں اور ذیلی سرخیوں کی تعداد کسی ایک مضمون میں چار سے زیادہ ہوجاتی ہے تو اس صفحے پر خود بخود ایک ----- فہرست ----- کا خانہ ظاہر ہوجاتا ہے جس میں اس مضمون کے تمام قطعات کی سرخیاں ترتیب کے ساتھ نظر آاتی ہیں اور جس سرخی پر کلک کیا جاۓ وہی حصہ یا قطعہ اچھل کر سامنے آجاتا ہے۔ مثال کے طور پر اس مضمون ----- روبالہ ----- کو دیکھیۓ۔
ایچٹی ایم ایل
اردو وکیپیڈیا پر آپ ایچ ٹی ایم ایل میں بھی فارمیٹنگ کر سکتے ہیں ؛ جس میں ٹیبل تیار کرنا ، اس کے مختلف خانوں میں رنگ بھرنا اور فونٹ کا انتخاب وغیرہ شامل ہیں۔ مگر آپ اگر ایچ ٹی ایم ایل سے واقف نہیں ہیں یا اس کو استعمال کرنا مشکل سمجھتے ہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک اضافی اختیار ہے جو کہ لکھنے والی کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اسے اختیار کرتا ہے یا نہیں۔ ایک عمدہ مضمون لکھنے کے لیۓ آپ کو وہ تمام آلات یا ٹولز جو کے درکار ہوں ، اس ویکیپیڈیا پر ہی دستیاب ہو جائیں گے اور ایچ ٹی ایم ایل کی ضرورت عام طور پر نہیں پڑے گی۔