ویکیپیڈیا:آٹوویکی براؤزر/خودکار تخلیق مضامین

ویکیپیڈیا میں بنیادی طور پر دو طرح کے مضامین و صفحات بنائے جاتے ہیں؛ پہلی قسم ان مضامین/صفحات کی ہے جن کی معلومات دیگر مضامین سے جدا اور مختلف نوعیت کی حامل ہوتی ہیں، جبکہ دوسری قسم ان مضامین و صفحات کی ہے جن میں موجود اکثر معلومات متعلقہ موضوع کے دیگر صفحات سے یکساں ہوتی ہیں، مثلاً شہروں، دیہاتوں، قصبات، گاڑیوں اور ہوائی اڈوں وغیرہ کے متعلق مضامین۔ ان موضوعات پر لکھے جانے والے مضامین کا ابتدائی خاکہ یکساں ہوتا ہے۔
چناں چہ مضامین و صفحات کی اسی دوسری قسم پر مضامین خودکار طریقہ سے بنائے جاتے ہیں۔ خودکار طریقہ سے مضامین بنانے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ایک معروف ذریعہ آٹو ویکی براؤزر ہے، ذیل میں آٹو ویکی براؤزر سے مضامین تحریر کرنے کا سادہ اور سہل ترین طریقہ درج ہے۔

ڈاؤنلوڈ

ترمیم

خودکار طور پر مضامین تحریر کرنے کے لیے آٹو ویکی براؤزر میں ایک پلگ ان انسٹال کرنا ہوتا ہے، اس پلگ ان کا نام CSVLoader ہے۔ اگر آپ کی مشین پر آٹو ویکی براؤزر کھلا ہو تو بند کر دیں اور اس کے بعد یہاں سے اس پلگ ان کو ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ ڈاؤنلوڈ ہو جانے کے بعد آپ کو یہ ایک ۔zip فائل نظر آئے گی، اسے ایکسٹریکٹ کریں تو اس میں ایک فولڈر ہوگا، اس فولڈر میں ایک فائل جس کا نام CSVLoader.dll ہوگا اس کو کاپی کر کے آٹو ویکی براؤزر کے فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔

تیاری

ترمیم

اب اگلا مرحلہ مضامین کی ٹیکسٹ فائل تیار کرنے کا ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے مضمون میں کونسی معلومات یکساں ہیں۔

ہجری مضامین

ترمیم

مثلا ہجری مضامین کے صفحات لیتے ہیں، ان میں ذیل کی معلومات یکساں ہیں:

{{ہجری سن|||}}


== واقعات ==


== ولادتیں ==

== وفیات ==

== مزید دیکھیے ==
* [[ہجری شمسی]]


== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

==بیرونی روابط==
* [http://www.islamicfinder.org/dateConversion.php ہجری تاریخ کو شمسی سال سے بدلیں]
* [http://tahaffuz.com/6303/ ہجری سال کی اسلام میں اہمیت]



{{تقویم-نامکمل}}


[[زمرہ:خودویکی متصفح]]
[[زمرہ:]]
[[ar:]]

اور اب ذیل میں جداگانہ معلومات سے پر مضمون دیکھیں:

{{ہجری سن|41|1|50}}


== واقعات ==


== ولادتیں ==

== وفیات ==

== مزید دیکھیے ==
* [[ہجری شمسی]]


== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

==بیرونی روابط==
* [http://www.islamicfinder.org/dateConversion.php ہجری تاریخ کو شمسی سال سے بدلیں]
* [http://tahaffuz.com/6303/ ہجری سال کی اسلام میں اہمیت]


{{تقویم-نامکمل}}

[[زمرہ:پہلی صدی ہجری|4]]
[[ar:41 هـ]]

مذکورہ بالا دونوں نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل مختلف معلومات سامنے آتی ہیں:

  • ہر مضمون کا عنوان جدا ہوگا۔
  • پہلی سطر میں موجود سانچہ {{ہجری سن}} میں معلومات مختلف ہے، (سال|صدی|دہائی)
  • زمرہ مختلف ہے (یہ ہر مضمون میں مختلف نہیں ہوتا ہے، بلکہ اکثر مضامین میں یہ زمرہ بھی یکساں ہی رہے گا)۔
  • زمرہ کے نام کے بعد پائپ کی علامت "|" ہے، اس کے بعد موجود عدد ہر مضمون میں جدا ہو گا (عموماً اس کی ضرورت نہیں ہوتی)۔
  • بین الویکی ربط جو ہر مضمون میں مختلف ہو گا (پہلے یہ طے کر لیں کہ کس ویکیپیڈیا کا ربط رکھنا ہے، ہم لوگ عموماً انگریزی ویکیپیڈیا کا رکھتے ہیں تاہم دوسری ویکیوں کا بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن اس بات کا خیال رہے کہ ایک سے زائد بین الویکی ربط نہ ہو)۔

ٹیکسٹ فائل

ترمیم

مذکورہ بالا وہ معلومات جو ہر مضمون میں مختلف ہو گی ان کی تعداد پانچ ہے۔ اس کو کسی ٹیکسٹ فائل میں الگ الگ (انگریزی کوما کے ذریعہ) حسب ذیل طریقہ سے درج کریں:

مضمون کا عنوان, سال, صدی, دہائی, پائپ کا عدد, بین الویکی ربط

نمونہ دیکھیں:

41ھ, 41, 1, 50, 4, 41

اسی طریقہ سے جتنے صفحات بنانے ہیں ان تمام کی معلومات علیحدہ سطروں میں درج کریں، ذیل میں 511ھ سے 520ھ تک مضامین کی ٹیکسٹ فائل کا نمونہ ملاحظہ کر سکتے ہیں:

511ھ, 511, 5, 510, 1
512ھ, 512, 5, 510, 1
513ھ, 513, 5, 510, 1
514ھ, 514, 5, 510, 1
515ھ, 515, 5, 510, 1
516ھ, 516, 5, 510, 1
517ھ, 517, 5, 510, 1
518ھ, 518, 5, 510, 1
519ھ, 519, 5, 510, 1
520ھ, 520, 5, 510, 1

اس کے بعد اس ٹیکسٹ فائل کو کوئی نام دے کر UTF-8 میں محفوظ کریں ورنہ اردو حروف علامتوں کی شکل میں ظاہر ہونے لگے گی۔

در آٹو ویکی براؤزر

ترمیم
 
ٹیکسٹ فائل منتخب کرنے کے بعد

ٹیکسٹ فائل تیار ہو جانے کے بعد آٹو ویکی براؤزر کھولیں اور اپنے ویکی کھاتہ کے ذریعہ اردو ویکی پر لاگ ان ہوں۔ جیسے ہی اردو ویکیپیڈیا پر لاگ ان ہونگے تو خوب کا انٹرفیس لیفٹ ٹو رائٹ کے بجائے رائٹ ٹو لیفٹ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اوپر موجود مینیوز میں ایک کا نام plugins نظر آئے گا، اس پر کرسر لے جائیں۔ اگر یہاں CSV loader کا آپشن نہ دکھے تو load پر کلک کریں اور جو دریچہ کھلے اس میں مذکورہ پلگ ان کی ڈی ایل ایل فائل کو منتخب کر لیں اور یوں یہ پلگ ان فعال ہو جائے گا۔

پھر دوبارہ Plugins پر کرسر لے جائیں تو CSVLoader کا آپشن نظر آجائے گا۔ اس پر کلک کریں تو ایک خانہ کھلے گا جس میں اس ٹیکسٹ فائل کا پاتھ درج کرنا ہوگا جو ہم نے اوپر مضامین بنانے کے لیے تیار کی ہے، اس ٹیکسٹ فائل کو منتخب کرتے ہی ایک نیا دریچہ کھل کر سامنے آئے گا، وضاحت کے لیے بائیں جانب موجود تصویر دیکھیں۔

متن کی تیاری

ترمیم

اسی دریچہ میں ایک جگہ Column headers لکھا ہوا نظر آئے گا، اس کے نیچے ایک خانہ بنا ہوگا۔ اس خانہ میں ہم ان مختلف معلومات کو عنوان دیں گے جنھیں ہم نے علیحدہ سے ایک ٹیکسٹ فائل میں درج کیا ہے۔ مثلاْ اس ٹیکسٹ فائل کا نمونہ دیکھیں:

511ھ, 511, 5, 510, 1
512ھ, 512, 5, 510, 1
513ھ, 513, 5, 510, 1
514ھ, 514, 5, 510, 1
515ھ, 515, 5, 510, 1
516ھ, 516, 5, 510, 1
517ھ, 517, 5, 510, 1
518ھ, 518, 5, 510, 1
519ھ, 519, 5, 510, 1
520ھ, 520, 5, 510, 1

یہ پورا متن پانچ کالموں پر مشتمل واضح طور پر نظر آرہا ہے، انہی کالموں کے عناوین کو Column headers کہا جاتا ہے اور ہم انھیں منفرد نام دے کر ہر ایک کو ##نام## کے انداز میں درج کریں گے۔ مذکورہ پانچ کالموں کے عناوین حسب ذیل طریقہ پر درج کیے جائیں گے۔

##title##, ##year##,##century##,##decade##,##pipenum##, ##interwiki##

مضمون کا متن

ترمیم

اسی دریچہ میں Column headers کے نیچے ایک بڑا سا خانہ نظر آئے گا، اس میں وہ متن درج کرنا ہو گا جو تمام مضامین میں شامل ہوگا۔ متن کے اندراج کی شکل یہ ہو گی کہ جو معلومات تمام مضامین میں یکساں ہو انھیں ویسے ہی درج کیا جائے گا، البتہ جو معلومات ہر مضمون میں مختلف ہو گی ان کی جگہ Column headers مذکورہ طرز ہی پر لکھے جائیں گے۔ ذیل میں نمونہ ملاحظہ فرمائیں:

{{ہجری سن|##saal##|##sadi##|##dahaai##}}


== واقعات ==


== ولادتیں ==

== وفیات ==


== مزید دیکھیے ==
* [[ہجری شمسی]]


== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

==بیرونی روابط==
* [http://www.islamicfinder.org/dateConversion.php ہجری تاریخ کو شمسی سال سے بدلیں]
* [http://tahaffuz.com/6303/ ہجری سال کی اسلام میں اہمیت]


{{تقویم-نامکمل}}


[[زمرہ:چھٹی صدی ہجری|##ash##]]
[[ar:##saal## هـ]]

خلاصہ ترمیم

ترمیم

اسی کے نیچے والے خانہ میں تخلیق مضامین کا خلاصہ درج کریں اور OK پر کلک کر دیں۔

آغاز تخلیق مضامین

ترمیم

اوکے پر کلک کرتے ہیں وہ دریچہ بند ہو جائے گا اور فراہم کردہ ٹیکسٹ فائل میں موجود تمام مضامین آٹو ویکی براؤزر کے بائیں جانب نیچے نظر آنے لگیں گے۔

آٹو ویکی براؤزر میں متعدد ٹیبز موجود ہوتے ہیں، جن میں ایک ٹیب کا عنوان Skip ہوتا ہے، اس Skip پر کلک کریں اور بالکل نیچے درج Exists کو چیک کر دیں۔ اس کے بعد Start کے ٹیب پر کلک کریں اور یہاں موجود Start بٹن پر کلک کر دیں۔ تمام مضامین یکے بعد دیگر لوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے جنھیں ویکیپیڈیا پر محفوظ کرنے کے لیے Save پر کلک کرنا ہوگا۔

لیکن اگر آپ مضامین بنانے کے لیے روبہ کھاتہ کا استعمال کر رہے ہوں تو علاحدہ علاحدہ Save پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بلکہ Bots کے عنوان سے ایک ٹیب موجود ہوگا، اس میں Auto save کے آپشن کو چیک کر دیں اور Timer کو 0 پر سیٹ کر دیں۔ اس کے بعد Start کے ٹیب میں جائیں اور Start کی بٹن پر کلک کر دیں، روبہ کھاتے سے مضامین محفوظ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

مزید دیکھیے

ترمیم