ویکیپیڈیا:اصول برائے خودویکی متصفح

آٹو ویکی براؤزر (انگریزی: AutoWikiBrowser) فی الحقیقت ایک سوفٹویئر ہے جو دائرۃ المعارف پر متعدد دقت طلب کام خودکار طور پر ایک روبہ (bot) کی طرح انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے یہ میڈیاویکی کا ایک نیم خود مختار قسم کا روبہ شمار کیا جاتا ہے۔ نیم خود مختار ہی سہی لیکن یہ چونکہ ایک سوفٹویئر ہے اس لیے اردو دائرۃ المعارف پر کسی بھی صارف یا منتظم کی جانب سے اس کو استعمال کیے جانے سے قبل اس صفحے پر درج، استعمال کے رہنما اصول کی مکمل پابندی لازم ہے۔

رہنما اصول برائے خوم (AWB)

ترمیم
  1. خوم ایک روبہ ہے لہٰذا اس سے لیے جانے والے کسی بھی قسم کے خودکار کام پر تمام صارفین دائرۃ المعارف کا متفق ہونا لازم ہے۔
  2. خوم (AWB) سے کوئی متنازع کام نہیں لیا جاسکتا۔
  3. متفقہ استعمال کے باوجود اگر کوئی متنازع بات سامنے آئے تو اس پر گذشتہ رائے شماری منسوخ اور نئی رائے شماری درکار ہوگی۔
  4. ہر بار متفقہ استعمال کے باوجود اس کو چلانے کے بعد اس خوم (AWB) سے عمل میں آنے والی ترامیم کو محفوظ کرنے سے قبل ان پر نظر ثانی لازم ہے۔
  5. خوم کے ذریعے بہت تیز رفتار کام نہ کیا جائے، اس سے دو اقسام کی اہم دشواریاں پیدا ہوتی ہیں:
    1. صارفین کی جانب سے کی جانے والی ترامیم میں ممکنہ اغلاط نظر سے اوجھل ہو جاتی ہیں (اگر روبہ کھاتہ استعمال کیا جائے)۔
    2. اس خوم کے کام میں کسی غلطی کے احتمال کے پیش نظر اس کے کام پر نظر رکھنا بھی ممکن نہیں رہتا۔
  6. خوم کو چلانے سے قبل اس کی منطقی وجہ اور اس پر تمام صارفین کا اتفاق لازمی ہے۔
  7. غیراہم اور بلا ضرورت کام اس خوم (AWB) سے نہیں لیے جا سکتے، بالفاظ دیگر اس کو ایک شغل سمجھ کر دائرۃ المعارف پر وقت گذاری کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا۔
  8. محض اپنی ترامیم کے شمار کو بڑھانے کی غرض سے اس خوم یا خود ویکی متصفح کو نہیں استعمال کیا جاسکتا۔
  9. مذکورہ بالا ہدایات کی پابندی نا کرنے اور بعد از انتباہ خلاف ورزی کرنے پر ویکیپیڈیا حکمت عملی کے تحت کاروائی لازم ہوگی؛ جس میں انتظامیہ کی جانب سے آپ پر پابندی تک کا احتمال شامل ہے۔