ویکیپیڈیا:اردو چینی ہمکاری منصوبہ

انگریزیچینی(آسان)چینی(روایتی)


اردو چینی
ہمکاری منصوبہ
صفحہ اول


اردو چینی ہمکاری منصوبہ اردو اور چینی ویکیپیڈیاؤں کے درمیان میں ایک ہم کاری منصوبہ جس کا مقصد اردو اور چینی برادریوں کے آپسی تعلقات کا استحکام اور دونوں کی تاریخ، تمدن، ثقافت اور دیگر متعلقہ موضوعات پر اچھے مضامین کی تیاری تھا۔ منصوبے کا آغاز 1 مارچ 2019ء کو ہوگا اور پینتالیس جاری رہنے کے بعد 15 اپریل کو اپنی انتہا کو پہنچا، اس دوران میں دونوں برادریوں کے صارفین ایک دوسرے کے موضوعات پر مضامین لکھے۔

اصول و ضوابط

  • نیا مضمون تحریر، ترجمہ کیا جا سکتا ہے، یہ مضمون یا مواد اپنے الفاظ میں تحریر کیے جائیں، نیز اس ہمکاری میں محض بر عظیم چین/ہانگ کانگ/مکاؤ/تائیوان/سنگاپور متعلقہ موضوعات پر ہی مضامین لکھے جائیں گے۔ مواد تحریر کرنے میں ویکیپیڈیا کے شرائط حوالہ جات کی پاسداری لازمی ہے۔ مضمون میں مجموعی ترامیم کا حجم کم از کم 300 الفاظ اور 3000 بائٹ (مع حوالہ جات) ہو۔
  • نئے مضامین کی تخلیق یا ترجمے کی مدت 1 مارچ 2019ء، 0:00 سے 15 اپریل 2019ء، 23:59 (UTC) تک تھی۔

اہم نکات

  • خانہ معلومات، سانچوں وغیرہ کا حجم شمار نہیں کیا گیا۔
  • مضمون میں موزوں حوالہ جات کا اندراج لازمی ہے؛ مضمون میں درج مشکوک یا متنازع مواد کے لیے قابل تصدیق حوالے درکار تھے۔
  • مضمون مکمل طور پر مشینی ترجمہ شدہ نہ ہو، اگر مضمون ترجمہ شدہ ہے تو اس کی زبان سلیس اور بامحاورہ ہونی چاہیے، لفظی ترجمہ قابل قبول نہیں تھا۔
  • مضمون میں ویکی اصولوں کی خلاف ورزی (مثلاً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، غیر معروف شخصیت پر مضمون وغیرہ) نہیں کی گئی۔
  • مضمون معلومات افزا تھے۔
  • مضمون بر عظیم چین/ہانگ کانگ/مکاؤ/تائیوان/سنگاپور متعلقہ موضوع پر ہی بنائیں۔
  • کسی ناظم/حَکَم کے تحریر شدہ مضامین کا جائزہ دوسرے ناظمین/حَکَم لیں گے اور وہی اس کے رد و قبول کا فیصلہ کریں گے۔
  • اردو ویکیپیڈیا کے حَکَم حضرات اس بات کا فیصلہ کیا کہ آیا کوئی مضمون قابل قبول تھا یا نہیں۔

شمولیت

11:59 PM (یو ٹی سی)، 15 اپریل 2019ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے تھے۔


ناظمین/حَکَم


تحریر شدہ مضامین

اردو چینی ہمکاری منصوبہ 2019ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین کی تعداد 170 ہے۔

بیرونی روابط