چینی ویکیپیڈیا
چینی ویکیپیڈیا (انگریزی: Chinese Wikipedia)(روایتی چینی حروف: 中文維基百科، آسان چینی حروف:中文维基百科، پینین:Zhōngwén Wéijī Bǎikē) ویکیپیڈیا کا چینی زبان کا نسخہ ہے اور ویکیمیڈیا فاونڈیشن کی زیر نگرانی کام کررہا ہے۔ چینی ویکیپیڈیا کا آغاز 11 مئی 2001ء کو ہوا تھا۔[1] فی الحال چینی ویکیپیڈیا میں 1,418,000 مضامین اور تقریباً 3,509,000 مندرج صارفین ہیں۔ کل 81 منتظمین ہیں۔ 2015ء سے بر عظیم چین میں چینی ویکیپیڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ [2] چینی ویکیپیڈیا ہوڈونگ بائی کے (互动百科)، بیڈو بائی کے (百度百科) اور سو سو بائی کے (搜搜百) کے بعد چوتھا بڑا دائرة المعارف ہے۔
سائٹ کی قسم | انٹرنیٹ دائرة المعارف منصوبہ | ||
---|---|---|---|
دستیاب | چینی تحریری | ||
مالک | ویکیمیڈیا فاونڈیشن | ||
ویب سائٹ | zh | ||
تجارتی | نہیں | ||
اندراج | اختیاری | ||
آغاز | مئی 11، 2001 | ||
موجودہ حیثیت | برعظیم چین میں پابندی |
چینی ویکیپیڈیا | |||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 中文維基百科 | ||||||||||||||||||||||||
سادہ چینی | 中文维基百科 | ||||||||||||||||||||||||
لغوی معنی | Chinese-language Wiki-encyclopedia | ||||||||||||||||||||||||
|
صارفین اور منتظمین
ترمیمصارف کے کھاتوں کی تعداد | مضامین کی تعداد | فائلوں کی تعداد | منتظمین کی تعداد |
---|---|---|---|
3509111 | 1418350 | 67103 | 63 |
تاریخ
ترمیم2001ء میں 12 دیگر ویکیپیڈیاوں کے ساتھ چینی ویکیپیڈیا کی بھی بنیاد رکھی گئی۔ ابتدا میں چینی ویکیپیڈیا پر چینی حروف کام نہیں کر رہے تھے لہذا اس پر کوئی متن موجود نہیں تھا۔ اکتوبر 2002ء میں پہلا چینی زبان کا صفحہ تحریر کیا گیا۔ وہ چینی ویکیپیڈیا کا صفحہ اول تھا۔ چینی ویکیپیڈیا کا ایک بڑا مسئلہ روایتی چینی حروف اور آسان چینی حروف کے مابین فرق تھا۔ 2002ء اور 2003ء میں چینی ویکیپیڈیا کمیونیٹی نے ویکیپیڈیا پر دونوں زبانوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کیا۔ 23 دسمبر 2004ء کو میڈیا ویکی کا 1.4 جاری ہوا اور اسی کے ساتھ دونوں زبانوں کے درمیان میں خود کار طریقے سے ردوبدل کرنا آسان ہو گیا۔ اس کے بعد میڈیا ویکی کا 1.4.2 ورژن جاری ہوا جس سے جدول کا zh-sg سے zh-cn اور zh-hk سے zh-tw خود کار طریقے سے منتقل کرنا آسان ہو گیا۔[3]
نام
ترمیم21 اکتوبر 2003ء کو رائے دہی کے بعد ویکیپیڈیا کا چینی زبان میں نام رکھا گیا۔ آسان چینی حروف میں 维基百科، روایتی چینی حروف میں 維基百科 اور پینین میں Wéijī Bǎikē رکھا گیا۔ اس کے معنی ویکی دائرةالمعارف ہے۔
ویکیپیڈیا کے دیگر نسخوں سے فرق
ترمیماپریل 2010ء اور مارچ 2011ء میں ایک سروے کے مطابق چینی ویکیپیڈیا میں ترامیم کا تناسب تائیوان سے 37.8%، ہانگ کانگ سے 26.2% ، برعظیم چین سے 17.7%، ریاستہائے متحدہ امریکا سے 6.1% اور کینیڈا سے 2.3% تھا۔[4]
- ↑ Jason Richey۔ "[Wikipedia-l] new language wikis"۔ List.Wikimedia
- ↑ "Wikipedia founder defends decision to encrypt the site in China"۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018
- ↑ "Files"۔ SourceForge.net۔ 2005-04-20۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2012
- ↑ "Page Edits Per Wikipedia Language"۔ statswikimedia