ایشین ریسرچ انڈیکس اور اردو ویکیپیڈیا کے در میان ممکنہ تعاون ترمیم

السلام علیکم! سر راہ ایشین ریسرچ انڈیکس https://religion.asianindexing.com/index.php?title=Main_Page پر سے گزر ہوا ہے۔ کئی مذہبی طور پر فعال لوگ مختلف موضوعات پر وہاں رقم طراز ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں ویب سائٹ کا مقصد ہی یہ بتایا گیا ہے کہ Asian Research Index (ARI) is an online indexing service for providing free access to open access, peer reviewed, high quality online research journals. لہًذا صارفین وہاں کے مواد کا عند الضرورت باحوالہ استفادہ بھی کر سکتے ہیں اور وہاں کے معاونین سے یہاں آنے کی دعوت بھی دے سکتے ہیں۔ چونکہ معاونین شاید سبھی پاکستان سے ہیں اور اردو داں ہیں، ان سے اردو میں یہاں تعاون کی ممکنہ دعوت بھی دی جا سکتی ہے۔ مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11، 27 ستمبر 2023ء (م ع و)