التمش حئ خان

آداب۔ ميرا نام التمش حئ خان ہے۔ ميں کراچی ميں رہتا ہوں۔ ميں نے جی آ‏ئ کے سے 2003 ميں انجينيرنگ کی ہے۔

www.aalahazrat.com

خاور

اسلام عليكم' ميں خاور ہوں ميرے پاس تعليم كى كوى ڈگرى نهيں ہے بنيادى طور پر موٹر مكينك ہوں پچهلے پندره سال سے خود ساخته جلاوطنى كي ذندگى گزار رہا ہوں ميں هجے درست كرنے كي كوشش كروں گا ۔ كچھ سال پہلے تكـ پسرور روڈ پرتلونڈى موسےخان ميں خاور آٹو آليكٹريشن كےنام سے وركشاپ چلايا كرتا تهااس كے بعد خود ساخته جلاوطني اور سال ہا سال دنيا كي سياحت مالي طور پركچھ كمايا يا نهيں يه ايك عليحده بات ہے ليكن بهت سى چيزوں كا شعور ـ هو سكتا ہے كه ميرے جاننے والے اس بات سے متفق نه هوںـ كيونكه لوگوں سے معاملات كرنا ميرے خيال ميں دنيا كا مشكل ترين كام ہے اور خاص طور پر پنجاب كے(بزعم خود) اعلى نسل كے لوگوں سے. بحرحال اب جب ميں نے هوم پيج شروع كيا ہے تو ميں اميدكرتاهوں كه آپ سب لوگ بهى ميرے ساته مل كر اپنى اپنى معلومات كو انٹرنيٹ پر پبليش كرنا پسند كريں گے ميرا ہوم پيج http://khawar.riereta.net

خاور

ويکيپيڈيا کو جنوری دوەزار ايكـ ميں شروع کيا گيا تھا اور اردو ميں اس کا آغاز مارچ دوەزار چار ميں ہوا ـ اردو ميں اس كو شروع كرنے والے تهے ـ جناب اعلى حضرت شمس الحئى جن كا تعلق كراچى سے ہے ـ ميں خاور اس انسائكلوپيڈيا ميں اپريل دو ہزار چار ميں شامل هوا ـ شروع ميں ميں صرف ەجے درست كيا كرتا تها ـ كيونكه اعلى حضرت اردو املا ميں كمزور تهے ـ وكى پيڈيا ميں كام كے شوق نے مجهے يائپر ٹيكسٹ كو سمجهنے كے قابل بنايا ـ اعلى حضرت صاحب اپنى مصروفيت كى وجه سے وكى پيڈيا سے دور هوتے چلے گئے اور ميں اپنى سمجهـ بوجهـ كے مطابق اس ميں لكهتا اور موڈيفكيشنز كرتا رہا ـ اس دوران كتنے هى لوگوں نے اس وكى پيڈيا كى ركنيت لى مگر لكهنے والے لوگـ كم هى تهے ميرے لئے سب سے بڑا مسئله بنتے تهے وه لوگ جو فضول اور بے مقصد باتيں تحرير كيا كرتے تهے ميں ان لوگوں كى تحارير كو مٹانے كا كام كيا كرتا تها ـ پهر سيف اللّه صاحب شامل هوئے انەوں نے وكى پيڈيا كو كيٹگرايز كيا اور وكى پيڈيا كى انتظاميه سے رابطه كر كے اپنے لئے منتظم اعل كا عەده ليا اور اس كے بعد مجهے بهى منتظم اعلى بنايا منتظم اعلى بننے كے بعد ميں اس قابل هوا كه فضول مضامين اجنبى بوليوں كے صفحات اور گالى گلوچ وغيره كو وكى پيڈيا سے حذف كرسكوں ـ اس كے بعد شامل هوئے جناب افراز القريش صاحب ان صاحب نے بيالوجى كے متعلق مضامين لكهنے شروع كيے بيالوجى ميں ان كے مضامين ـ سيف الله كى تكنيكى مەارت اور هم سب كى خلوص نيت كى بدولت اج هم كەـ سكتے هيں كه اردو انسائكلوپيڈيا ايكـ مخزن علوم ہے ـ اس وقت دو ەزار چهـ ميں مجهے سيف اللّه يا افراز القريش صاحب كو كسى مضمون كو حذف كرنے يا موڈيفائى كر نے پر روكنے ٹوكنے والا كوئى نهيں مگر ەم سب كى نيت كے خلوص نے كبهى بهى كوئى مسئله بننے نەيں ديا ـ 20:47, 22 مئ 2006 (UTC)


قدیر احمد رانا

آداب و تسلیمات ! میرا نام قدیر احمد رانا ہے ۔ میں ملتان،پاکستان میں رہتا ہوں ۔ آج کل میں انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لیے کاوشیں کر رہا ہوں ۔ میں نے اپنا اردو بلاگ بنایا ہے جس کا ایڈریس ہے http://urdublog.blogspot.com ، اس کے علاوہ میں عنقریب اپنی اردو ویب سائٹ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں ۔ میں کوشش کروں گا کہ ویکی پیڈیا پر اردو میں تحریریں شائع کروں ۔ اس سلسلے میں قارئین سے مدد کی التجا ہے ۔

احمد

آداب۔ ميرا نام احمد ہے۔ ميں اسلام آباد ميں رہتا ہوں۔ ميں التمش حئ خان کی اس encyclopedia ميں مدد کروں گا. ميں نے كمپوٹر سائنس كى ڈگرى حال هى ميں مكمل كى ہے.


علی حسنین

میں علم کمپیوٹر کے مضامین میں اضافہ کی (اپنی محدود لسانی قابلیت اور اردو میں تکنیکی لغت کے کم استعمال کے باوجود) اور اس فرہنگ کے ڈھانچہ کی بہتری کی کوشش کروں گا۔ میرا بنیادی تعلق گجرآت سے ہے اور فی الحال برلن (جرمنی) میں مقیم ہوں hussnain_shah(@)gmx.net

ثاقب سعود

WiseSabre


عادل جاوید چودھری

ایف سی کالج ، لاہور سے ایک طالبعلم مزید یہاں کلک کریں