ویکیپیڈیا:حالیہ واقعات کا صفحہ کیسے کام کرتا ہے

باب:حالیہ واقعات اور اس سے منسلک صفحات میں روزانہ کی بنیاد پر پس منظر کے مضامین کے لنک کے ساتھ خبریں درج ہوتی ہیں۔ جو بنیادی اہمیت کے اہم واقعات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ترمیم کی ہدایات

ترمیم

اس حصے میں ترمیم کی ہدایات کا مختصر خلاصہ ہے جو موجودہ واقعات کے پورٹل میں ترمیم کرتے وقت خود بخود دکھائے جاتے ہیں، اور یہ پورٹل: باب:حالیہ واقعات کی ہدایات پر مشتمل ہوتا ہے:

حالیہ واقعات شامل کرنے سے پہلے، براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ حالیہ واقعات کرنے کی پالیسیوں اور خطوط سے واقف ہیں

ترمیم
  • براہ کرم خبروں کے واقعات کو مکمل جملوں کے طور پر، موجودہ دور میں، معتبر ذرائع کے لنکس کے ساتھ شامل کریں (بغیر لنکس کے واقعات ہٹا دی جائیں گی)۔
  • ہر خبر کو مناسب عنوان کے تحت شائع کیا جانا چاہیے، جیسے: مسلح تنازعات اور حملے، فنون و ثقافت، کاروبار اور معیشت، آفات اور حادثات، صحت اور ماحولیات، بین الاقوامی تعلقات، قانون اور جرائم، سیاست اور انتخابات، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل وغیرہ۔
  • اگر کوئی خبر کسی بڑے واقعہ کا حصہ ہے، تو اسے ایک ذیلی سرخی کے نیچے درج کریں جس میں اس واقعہ کے متعلق لنک ہو۔ عام عنوانات یا فہرستوں سے منسلک ذیلی سرخیاں نہ بنائیں۔
  • مرکزی پورٹل کے صفحے پر شامل واقعات بین الاقوامی دلچسپی کی ہونی چاہئیں۔
  • واقعات اس تاریخ کے تحت شامل کی جانی چاہئیں جس میں وہ مقامی وقت میں پیش آئیں۔ زیادہ تر خبروں کے ذرائع ہفتے کے اس دن کی نشاندہی کرتے ہیں جس میں کوئی واقعہ پیش ہوتا ہے۔
  • ہر واقع کے لیے، اگر مناسب ہو تو اس سے سب سے زیادہ متعلقہ منسلک مضمون کو اپ ڈیٹ کریں۔
  • اردو زبان کی خبروں کے حوالہ جات کو ترجیح دی جاتی ہے، اگر اردو زبان کے حوالہ جات دستیاب نہیں ہے تو غیر ملکی زبان کے ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

حالیہ واقعات کا پورٹل کس طرح ویکیپیڈیا کی مدد کرتا ہے

ترمیم

یہ پورٹل ایسے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جو اس وقت کے اہم موضوعات کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں قارئین میں اضافہ ہوتا ہے اور ایسے موضوعات سے متعلق ویکیپیڈیا کے مضامین میں بہتری آتی ہے۔