ویکیپیڈیا:ساحر تخلیق مضمون/معروفیت کمپنی

3. معروفیت
4. حوالہ جات
5. مواد
6. اختتام
معروفیت

ویکیپیڈیا میں کمپنیوں اور اداروں کی انتہائی قلیل تعداد کے متعلق ہی تحریر کیا جاسکتا ہے۔ دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں کمپنیاں موجود ہیں، لیکن ہزار میں سے ایک ہی ایسی ہوگی جو ویکیپیڈیا کے حکمت عملی برائے معروفیت کے مطابق ہو۔

کسی بھی کمپنی کے متعلق تحریر کرنے سے قبل درج ذیل چیزیں ناگزیر ہیں:

  • کمپنی کے مستقل مآخذ کی قابل ذکر تعداد موجود ہو، یا
  • متعلقہ کمپنی مشہور ناشرین کے جانب سے شائع شدہ فہرست اور اشاریوں میں درج ہو۔

اگر آپ کمپنی کی مصنوعات یا خدمات کے متعلق تحریر کرنا چاہتے ہیں، تو لازماً ان مصنوعات و خدمات سے متعلق مواد:

  • کمپنی کے مستقل مآخذ کی قابل ذکر تعداد سے باحوالہ پیش کیا جائے، یا
  • ایسی شہرت حاصل ہوجائے کہ اس کا نشان تجارہ اپنی انفرادیت کھو بیٹھے۔
مفادات کا تصادم اور اشتہار بازی

جس کمپنی کے متعلق آپ تحریر کررہے ہیں، اگر آپ کا اس سے تعلق ہے تو یہ ویکیپیڈیا میں مفادات کا تصادم پیدا کرے گا اور ایک بہترین و غیر جانبدار دائرۃ المعارف کے معیار کے مطابق مضمون تحریر کرنا خاصا مشکل ہوگا۔ نیز اگر یہ مضمون اشتہار بازی کے زمرہ میں آجائے اور ویکیپیڈیا کی ہدایات سے ہم آہنگ نہ تو فوراً حذف بھی کیا جاسکتا ہے۔ لہذا ہم یہی کہیں گے کہ آپ اس موضوع پر لکھنے سے گریز کریں، اگر یہ کمپنی واقعی مشہور ہو تو دیر سویر کوئی دوسرا فرد اس پر مضمون تحریر کر دے گا، اور آپ کسی دوسرے موضوع پر طبع آزمائی فرمائیں۔


کیا مجوزہ مضمون تمام معیارات کے مطابق ہے؟