2. موضوع
3. معروفیت
4. حوالہ جات
5. مواد
6. اختتام

کیا یہ موضوع پہلے سے موجود ہے؟

ویکیپیڈیا میں اس وقت 215,126 مضامین موجود ہیں جو مختلف و متنوع موضوعات پر مشتمل ہیں۔ چناں چہ عین ممکن ہے کہ جس موضوع پر آپ لکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے ہی سے کسی اور نام یا عنوان سے موجود ہو، لہذا مضمون تحریر کرنے سے قبل انتہائی باریک بینی سے تلاش کر لیں۔

اگر آپ نے اب تک تلاش نہیں کیا ہے، تو آپ نیچے اپنے مضمون سے متعلق مختلف عنوانات اور ناموں کے تحت تلاش کر لیں، مضمون نہ ملنے پر پھر دوبارہ اسی صفحہ میں تشریف لائیں۔

کیا آپ کا موضوع مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ۔۔
جو مضامین اور صفحات مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترتے، انہیں فوراً حذف کردیا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے اس نئے مضمون کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں چاہتے ہیں تو یہاں دی گئی ہدایات کی پیروی کریں۔

تاہم اگر آپ کا مضمون کسی بھی موضوع کے تحت موجود نہیں ہے، تب بھی خیال رہے کہ ہر موضوع اس دائرۃ المعارف کے مناسب نہیں ہوتا۔ ویکیپیڈیا برادری نے "معروفیت" کے عنوان کے تحت کچھ ہدایات تحریر کی ہیں، جن میں ویکیپیڈیا کے مناسب اور غیر مناسب موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ (انہی ہدایات کو بالتفصیل ذیل میں بیان کیا گیا ہے)۔

براہ کرم درج ذیل موضوعات پر مضامین تحریر کرنے میں انتہائی درجہ کی احتیاط و غیر جانبداری ملحوظ رکھیں:

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ، آپ کی تنظیم، آپ کے احباب، آپ کی جماعت یا آپ کی ویب سائٹ معروفیت کے معیارات پر پورے اترتے ہیں، تو براہ کرم مضمون شروع کرنے سے قبل کسی تیسرے (بہتر یہ ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کا پرانا رفیق ہو) سے دریافت بھی کر لیں۔


آپ کا مضمون کس موضوع سے متعلق ہے؟

درج ذیل اختیارات میں سے کسی ایک کو منتخب کریں: