ویکیپیڈیا:صارف پڑتال
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
مامورین اداری | منتظمین | صارف پڑتال | روبہ جات |
صارف پڑتال (CheckUser) ویکیپیڈیا پر میڈیاویکی کی توسیع ہے جسے قابل اعتماد صارفین کی ایک انتہائی قلیل تعداد استعمال کرتی ہے جنہیں پڑتالگر صارفین (چیک یوزرز) کہا جاتا ہے جو صارف کے آئی پی پتہ (آئی پی ایڈریس) کی معلومات اور دیگر نوشتہ سرور (server log) کے اعداد و شمار کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔ یہ آلہ صرف خلل، غلط استعمال اور تخریب کاری کے خلاف ویکیپیڈیا کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صارف پڑتال کے اختیارات کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں ہے، گو یہ اختیار اکثر منتظمین کے پاس ہی ہوتا ہے۔
حکمت عملی
صارف پڑتال (CheckUser) اوزار کسی قسم کی رکارٹ، خلل کو روکنے یا بدنیتی پر مبنی ترامیم اور جرابی کٹھ پتلی صارفین کی تحقیقات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پڑتال کی بنیاد
- تخریب کاری
- جرابی کٹھ پتلی
- خلل اندازی یا رکاوٹ
- بدنیتی پر مبنی ترامیم سے متعلق جائز خدشات
یہ اوزار ان چیزوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
- سیاسی اختيار پر اثر ہونا
- مرتب پر دباو ڈالنا
- مواد کے تنازع پر مرتب کو دھمکی دینا