ویکیپیڈیا:"جملہ قوانین سے چشم پوشی" کا مفہوم
” | اگر ویکیپیڈیا کا کوئی قانون اس کی ترقی اور انتظام میں حائل ہورہا ہو تو اس قانون سے چشم پوشی برتیں۔ | “ |
"جملہ قوانین سے چشم پوشی" کا کیا مفہوم ہے؟
قوانین اکثر توڑنے اور عمل نہ کرنے والوں کو پردہ میں رکھنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
—
قوانین نادانوں کے لیے ہوتے ہیں۔
—
ہر طرح سے قانون توڑیں دانستہ لیکن خوبصورت اور بہتر انداز میں۔ یہ ان کے مقاصد تخلیق میں سے ایک ہے۔
—
قوانین محض رکاوٹ ہوتے ہیں تاکہ بچے گرنے نہ پائیں۔
—
ویکیپیڈیا میں لکھنے سے قبل آپ کو کسی قسم کے قوانین پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر آپ تحریر کے دوران عقل سلیم استعمال کریں تو اس کا نتیجہ عموماً درست ہوگا۔ تاہم اگر نتیجہ درست نہ ہو، تب بھی کسی قسم کی پریشانی کا باعث نہیں ہے۔ یہاں ویکیپیڈیا میں انتہائی خطرناک اور بدترین غلطیاں بھی درست ہوجاتی ہیں، کیونکہ آپ کے اندراج سے قبل متعلقہ صفحہ جس حال میں ہوگا، اسےتاریخچہ سے واپس لایا جا سکتا ہے۔ اگر ہمیں آپ کی تبدیلیوں سے اتفاق نہیں ہو گا تو ہم ان کے متعلق آپ سے گفتگو کرلیں گے۔ لہذا بے خوف ہو کر مکمل جرات کے ساتھ ویکیپیڈیا میں ترمیم کریں، مضامین تحریر کریں اور اس آزاد دائرۃ المعارف کی ترقی میں معاون بنیں۔
عقل سلیم استعمال کریں
ویکیپیڈیا کی بہت سی حکمت عملیاں(پالیسیاں) ہیں، جنہیں لوگ "قوانین"سمجھتے ہیں۔جملہ قوانین کی پیروی کے بجائے ترمیم و تحریر کے دوران قانون پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ عقل سلیم پر عمل کرنا بھی درست ہے۔ایسے موقعوں پر قوانین کی پابندی سے نقطہ نظر یا مافی الضمیر بیان نہیں کیا جاسکتا، چناں چہ اس وقت قانون سے چشم پوشی ہی بہتر ہے۔
حوالہ جات
- ↑ William Ganoe (1962)۔ MacArthur Close-Up۔ صفحہ: 137
- ↑ Dr. Randall Grayson۔ "Adaptability"۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2012
- ↑ Robert Bringhurst (2005)۔ The Elements of Typographic Style (3.1 ایڈیشن)۔ Hartley & Marks۔ صفحہ: 10۔ ISBN 0-88179-206-3
- ↑ Ana Luisa Germana Necker, Baroness Staël-Holstein (1813)۔ De l'Allemagne۔ Pt. 4, Ch. 9۔
Ces règles ne sont que des barrières pour empêcher les enfants de tomber.