ویکیپیڈیا:متنازع مضامین
یہ صفحہ ایک انشا (تحریر) ہے۔ اس میں ایک یا ایک سے زائد ویکیپیڈیا پر شراکت کرنے والوں کے مشورے یا آرا شامل ہیں۔ یہ صفحہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور حکمت عملیوں میں سے ایک نہیں ہے، کیوں کہ یہ برادری کی متفقہ رائے سے تخلیق نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ انشا اکثریت کا مؤقف ہوتی ہیں؛ دیگر صرف اقلیت کا نقطہ نظر تسلیم کی جاتی ہیں۔ |
متنازع مضامین اور اختلافی مواد کو انتہائی دقت نظر کے ساتھ اور الفاظ کا مناسب انتخاب کر کے لکھا جائے تاکہ مضمون کا توازن اور اعتدال برقرار رہے۔
تنازع کو بیان کریں
ترمیممتنازع اشخاص یا اداروں کے آرا کو انتہائی دقت نظر اور سنجیدگی کے ساتھ لکھیں خواہ وہ کیسی ہی گمراہ کن، غلط، مضحکہ خیر ہوں۔ بہتر ہو گا کہ ان آرا کو اشخاص یا اداروں کی زبانی ہی نقل کیا جائے مثلاً "فلاں کے مطابق۔۔۔۔۔" وغیرہ۔ ویکیپیڈیا کا کام کسی کی رائے کا دفاع یا اس پر نقد کرنا نہیں بلکہ اسے بلا کم و کاست بیان کرنا ہے تاکہ قارئین کے سامنے اختلافی موضوعات کے تمام گوشے سامنے آجائیں۔
درست لکھیں
ترمیمدائرۃ المعارف کے بیشتر مضامین میں معروف و متداول معلومات کے حوالہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ یہ کوئی منطقی بات ہے کہ ہر معلومات کا حوالہ طلب کیا جائے۔
تاہم بعض متنازع موضوعات مثلاً مذہب و سیاسیات کے مضامین خاصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں پیش کردہ معلومات جس قدر حقیقت سے دور ہوں گی حوالوں کی ضرورت اسی شدت سے بڑھے گی۔
- منفی الفاظ اور تعبیروں سے مکمل گریز کریں مثلاً "فلان کا دعوی ہے کہ۔۔۔" کی بجائے "فلاں کا کہنا یا فلاں کی رائے یہ ہے کہ۔۔۔" جیسی تعبیریں استعمال کریں۔
- ان معلومات کو معتبر مآخذ سے مزین کریں۔
اختلافی ترامیم کو علاحدہ رکھیں
ترمیماگر آپ کسی مضمون میں اختلافی مواد کو درج کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس مضمون میں ان معلومات کو درج کریں یا اصلاح کریں جنہیں آپ غیر متنازع سمجھتے ہیں مثلاً درستی املا وغیرہ۔ پھر اس ترمیم کو محفوظ کر کے اختلافی مواد درج کریں۔