ویکیپیڈیا:مرحوم صارفین

ہم وعدہ کرتے ہیں، ہم آپ کی شراکت کو کبھی نہیں بھولیں گے!!!
یہ مرحوم ویکیپیڈین کی ایک یادگار فہرست ہے۔


اس فہرست کے لوگوں نے ویکیپیڈیا کو بہتری کے لئے کسی طرح سے تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ عام طور پر چند سو ترامیم یہاں شامل کرنے کے لئے کافی سمجھی جاتی ہیں، خاص حالات کو بھی ذہن میں لیا جاتا اور یہ کہ آپ ان کی جدوجہد سے، اس دنیا کو اس منصوبہ کے ذریعے بہتر جگہ بنانے کے لئے کس طرح سے سوچتے ہیں جب آپ انہیں یہاں یاد کرنے کے لئے رکھتے ہیں۔

براہ مہربانی ان لوگوں کو یہاں شامل نہ کیجئے جن کی رحلت کی قابل تصدیق معلومات آپ فراہم نہیں کر سکتے۔ مدد کے لئے ہدایات ملاحظہ فرمائیں۔

طریقہ کار

ترمیم

نیچے مرحوم ویکیپیڈین کا نام تحریر کریں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ اس منصوبہ کے تبادلۂ خیال پر جا کر مرحوم ویکیپیڈین کا نام تحریر کرسکتے ہیں جنہیں جانچ کے بعد فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔

  • شامل کرنے کے لئے پہلے سال کی سرخی بنائیں، مثال کے طور پر ==2009==
  • پھر اس سرخی کے نیچے مرحوم کے نام کی ذیلی سرخی بنائیں، مثلا ===مرحوم===
  • اور آخر میں اپنا پیغام تحریر کر کہ محفوظ کر دیں۔

مرحوم ویکیپیڈین

ترمیم

خالد محمود

ترمیم
خالد محمود مرحوم کی اردو ویکی پر موجود یادگار تصویر

31 اکتوبر 2015:خالد محمود صاحب نے اردو ویکی اور پھر پنجابی ویکی کے لیے بہت کام کیا، آخری سال ویکی مانیا اجلاس میں شرکت کی، خود تو اسلام آباد جیسے علاقہ کے رہائشی تھے، اور کہوٹہ کے کالج میں انگریزی زبان کے محاضر، مگر پنجابی کو ماں بولی کی وجہ سے شدت کے ساتھ چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ جیسے باقی ساری دنیا اپنی زبان کے لیے کام کرتی ہے، ہم پنجابی بھی کریں، میری ان سے ملاقات تو نا ہو سکی، حالانکہ انھوں نے کئی بار کہا، میں راوپنڈی گیا، ان کی بات یاد تھی، مگر ان کو نا بتایا۔ وہ چاہتے تھے کہ میں پنجابی ویکی پر باقاعدہ کام کروں، میں نے شروع بھی کیا، مگر اردو ویکی کی انتظامی مجبوریاں راہ کی دیوار ثابت ہوتی رئیں۔ ان کی یہ موت پنجابی ویکیپیڈیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ تو جو لوگ پنجابی میں لکھ سکتے ہیں، ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ضرور کچھ وقت پنجابی ویکی کے لیے وقف کریں۔ اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ اور ان کے اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے، آمین، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:02, 1 نومبر 2015 (م ع و)

خالد محمود صاحب کی اردو ویکیپیڈیا کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی اور انتہائی محنت سے پنجابی ویکیپیڈیا کو ایک قابل قدر مقام پر پہنچایا۔ میں ان کو کئی مرتبہ اپنے آپ سے بہت متماثل سمجھتا ہوں۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:07, 4 نومبر 2015 (م ع و)