ویکیپیڈیا:منتخب ایام/13 مارچ
- واقعات
- 1781ء - برطانوی سائنس دان ولیم ہرشل نے سیارہ یورینس دریافت کیا۔
- 1921ء - منگولیا نے چین سے آزادی کا اعلان کیا۔
- 1930ء - امریکی سائنس دان کلائیڈ ڈبلیو ٹومبوہ نے سیارہ پلوٹو دریافت کیا۔ سیارہ اٹھارہ فروری کودریافت ہوا مگر اس کا اعلان تیرہ مارچ کو کیا گیا۔
- ولادت
- 1897ء - یگیشے چارینتس، آرمینیائی شاعر
- 1899ء - جان ہیزبروک وان ویک، امریکی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان (نوبل انعام برائے طبیعیات)
- 1900ء - یور گوسسیفرس، یونانی شاعر اور سفارت کار (نوبل انعام برائے ادب)
- 1902ء - محمد عبد الوہاب، مصری گلوکار
- 1941ء - محمود درویش، فلسطینی شاعر اور مصنف
- وفات
- 1447ء - شاہ رخ تیموری، تیموری سلطان
- 1901ء - بنجمن ہیریسن، امریکی جنرل اور سیاست دان (صدر ریاستہائے متحدہ امریکا)
- 1914ء - حکیم نور الدین، پاکستانی حکیم اور عالم
- 1975ء - ایواینڈرک، یوگوسلاوی ناول نگار، شاعر (نوبل انعام برائے ادب)
- 2004ء - استاد ولایت حسین خان، بھارتی ستار نواز