ویکیپیڈیا:منتخب ایام/25 جنوری
- 750ء - عباسیوں کو امویوں کے خلاف زاب کبری کی جنگ میں فتح ہوئی اور نتیجے میں خلافت امویہ جس نے 88 سال حکومت کی تھی کا سقوط ہوا۔
- 1915ء - الیگزینڈر گراہم بیل نے بر اعظم شمالی امریکا میں پہلے فون کال کا تجربہ کیا۔
- 1919ء - جمیعت اقوام (لیگ آف نیشنز) کی تشکیل ہوئی۔
- 1952ء - اسماعیلیہ میں مصری پولیس افسران کے سپر اندازی سے انکار کرنے پر برطانوی افواج نے ان پر حملہ کر دیا جس میں 50 پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر 80 افراد زخمی ہوئے۔
- 1999ء - اردن کے بادشاہ شاہ حسین بن طلال نے اپنے بھائی امیر حسن بن طلال کو ولی عہد کے منصب سے معزول کر دیا اور اپنے بڑے بیٹے امیر عبد اللہ دوم کو اپنا جانشین متعین کیا۔
- 2011ء - مصر میں جاری قومی احتجاج جسے "یوم غضب" سے موسوم کیا گیا تھا، وہ بڑھ کر 25 جنوری کے انقلاب میں تبدیل ہو گیا اور اسی آتش انقلاب کے شعلوں نے بالآخر صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا۔