ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2020/ہفتہ 30
سچن تندولکر سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں اس دور کا سب سے بڑا کرکٹ کھلاڑی اور بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ لگاتار رن بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن اسکور کیے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے ذریعے کرائے گئے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میں سب سے زیادہ سنچریاں (100 یا اس سے زیادہ رن) بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ مقابلوں میں 51 سنچریاں اور ایک روزہ کرکٹ میں 49 سنچریاں لگا کر کل 100 سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور یہ کارنامہ دنیائے کرکٹ میں اب تک کوئی کرکٹ کھلاڑی نہیں کر پایا ہے۔ 2012ء میں انہوں نے بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 144 رن بنا کر اپنی 100ویں سنچری مکمل کی۔
سچن نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 1989ء میں کیا اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری 1990ء میں انگلستان قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ میں 199 رن ناٹ آوٹ بنا کر کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن نے تمام ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں بنائی ہیں اور ان سب کے خلاف 150 بنانے والے وہ محض دوسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے کم از کم ایک گراونڈ پر سنچری ضرور لگائی ہے۔