ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2022/ہفتہ 21
ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری (300 یا اس سے زیادہ کا انفرادی اسکور) 12 ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں میں سے 8 ممالک کے 27 بیٹسمینوں نے 31 مواقع پر بنائی ہیں۔ افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ یا زمبابوے کے کسی بھی کھلاڑی نے 300 رنز نہیں بنائے۔ بیٹسمینوں کی ٹیسٹ ٹرپل سنچری بنانے کی شرح اعادہ باولروں کے ٹیسٹ ہیٹ ٹرک بنانے کے مقابلے میں تھوڑی کم ہے۔ (31 ٹرپل سنچریاں بمقابلہ 43 ہیٹ ٹرک جولائی 2017 تک)۔