ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2023/ہفتہ 27
بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ، 1978ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، جو ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قیام کے بعد ممکن ہوا تھا۔ ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا 2006ء کو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ضم کر دی گئی جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی رکن ہے۔ جب سے یہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے، 137 خواتین (یکم اگست 2022ء تک) نے ایک روزہ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ اس فہرست میں وہ تمام خواتین کھلاڑی شامل ہیں جنھوں نے کم سے کم ایک میچ کھیلا ہو اور یہ ترتیب پہلا میچ کھیلنے کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے۔ جہاں ایک سے زیادہ کھلاڑیوں نے اسی میچ میں کیپ حاصل کی، ان کھلاڑیوں کو الف ب ترتیب سے رکھا گیا۔