ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2024/ہفتہ 43
ٹیسٹ کرکٹ، کرکٹ کی سب سے طویل قسم ہے۔ خواتین ٹیسٹ کرکٹ چار اننگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور چار ہی دنوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہر ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتی ہیں۔ خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیاں 1934ء میں کھیلا گیا تھا۔ جب کہ، بھارٹ خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں 1973ء میں داخل ہوا، جب بھارت میں ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کی گئی۔ بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے 1976ء میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ وویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2006ء میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ضم کر دیا گیا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن ہے۔
دو بھارتی کھلاڑی، ڈیانا ایڈلجی اور سدھا شاہ نے 20 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ دس یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں دس کھلاڑی کھیل چکی ہیں۔ ساندھیا اگروال نے بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں اور تمام ممالک کے کھلاڑیوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ دس بہترین بلے بازیوں میں ان کی بلے بازی اوسط میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جب سے یہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے، 94 خواتین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔