ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/گوہر اقبال
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
گزشتہ کئی برسوں سے ویکیپیڈیا سے مستفید ہو رہا ہوں۔ اردو سے علمی، تحقیقی اور ادبی تعلق کی وجہ سے اس پلیٹ فارم سے مراجعت بار بار ہوتی ہے۔ اردو مواد کی تلاش و تحقیق کے دوران بعض مشمولات میں کئی طرح کی خامیاں نظر آئیں جن کا بقدر امکان ازالہ کیا گیا اور ضروری حذف و اضافہ کی کوشش کی گئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے عالمیت و اختصاص کے بعد میں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے اردو میں گریجویشن کیا ہے اور اس وقت اردو ہی میں بی ایڈ کی تعلیم جاری ہے۔ ابتدا ہی سے میرے اندر اردو سے گہرا ربط رہا ہے۔ جداری پرچوں کی ادارت، مضمون نویسی اور ترتیب و ترجمہ کا اچھا موقع ملا اور اس طرح ارود سیکھنے اور برتنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اب میری خواہش ہے کہ ویکیپیڈیا جیسے محبوب پلیٹ فارم پر بحیثیت منتظم اردو کی خدمت کر سکوں۔ امید ہے ذمہ داران میری نامزدگی قبول کریں گے۔ شکریہ گوہر اقبال
تنقید
- تنقید کل اعتبار سے آنجناب نے 24 ترامیم کی ہیں۔ ویکیپیڈیا پر منتظم بننے کے لیے یہ ناکافی ہی نہیں بلکہ حد سے زیادہ ناکافی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کو بہتر بنانے میں آپ بنا منتظم رہ کر بھی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ درخواست کسی بھی صورت لائقِ تبصرہ نہیں ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 19:11، 30 ستمبر 2022ء (م ع و)
- تنقید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:57، 1 اکتوبر 2022ء (م ع و)