ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/fkehar
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام وعلیکم برادران! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، ہمیشہ وکی پیڈیا پر لکھنے کا سوچتا رہا لیکن اپنی انگریزی کو اس معیار کانہیں سمجھتا کہ انگریزی میں لکھ سکوں لیکن جب اردو وکی پیڈیا کا علم ہوا تو فورا ہی تہیہ کرلیا کہ اس پر ضرور لکھنا ہے۔ میں گذشتہ چند دنوں سے وکی پیڈیا پر مستقل لکھ رہا ہوں اور مضامین کے لئے وکی پیڈیا انگلش کے علاوہ لائبریری سے استفادہ کررہا ہوں۔ میں وکی پیڈیا اردو پر منتظم بننا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ذمہ داری کی صورت میں زیادہ بہتر انداز سے کام کرسکتا ہوں۔ امید ہے کہ تمام برادران میرے مضامین دیکھنے کے بعد بہتر فیصلہ کریں گے۔fkehar 14 اکتوبر 2006
- میں اپنا ووٹ جناب فہد احمد کیہر (fkehar) صاحب کے حق میں شامل کرتا ہوں ، ان کے لکھے ہوئے مضامین سنجیدہ اور علمی ہیں جو کہ انکے حصے میں جاکر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ افراز
- میرا ووٹ بھی fkehar کے حق میں ہے۔ اُمید ہے کہ یہ ایک نئے perspective کا وکیپیڈیا پر اضافہ کریں گے۔ اگر واقفیت کی غرض سے تھوڑا انتظار کی تجویز بھی ہو تو اس سے عملی طور پر کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ صارف کے طور پر بھی آپ تقریباً تمام کام کر سکتے ہیں، اور آپ کی رائے کو بھی پورا وزن دیا جاتا ہے۔
--Urdutext 23:15, 17 اکتوبر 2006 (UTC)
اعتراض
- میرے خیال میں انھیں تھوڑا انتظار کرنا چاہے، تاکہ یہ وکی کے ماحول سے واقف ہو جائیں اور انھیں اندازہ ہوجاۓ کہ یہاں کس طرح سے کام ہوتا ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 02:48, 17 اکتوبر 2006 (UTC)
جواب از اعتراض
- السلام وعلیکم! سیف اللہ صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، برادر مجھے اپنے کام کو سامنے لانے کے لئے صرف رہنمائی کی ضرورت ہے لیکن ایک کام کو معیاری بنانے کے لئے اختیارات کا ہونا بھی لازمی ہے تاکہ وکی پیڈیا اردو ایک معیاری دائرہ المعارف کہلائے۔ میں گذشتہ 5 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہوں اور یہاں سے حاصل کردہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنی معلومات کو پہنچانے کے لئے منتظمیت کی ضرورت تو نہیں لیکن وکی پیڈيا اردو پر غیر معیاری مضامین کی اتنی کثرت ہے کہ اس کے لئے اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔ آپ یہ مت سمجھئے کہ میں محض مضامین delete کرنے کے لئے منتظم بننا چاہتا ہوں بلکہ میرا کام اردو زبان میں اعلی، معیاری اور قابل بھروسہ معلومات کی انٹرنیٹ پر دستیابی ہے۔ فہد احمد کیہر 17 اکتوبر 2006
از حد شکریہ
السلام وعلیکم برادران! عید مبارک! عید کی تعطیلات کے باعث چند دنوں سے غیر حاضر رہا جس دوران منتظم بنادیا گیا جس پر میں تمام برادران کا از حد مشکور ہوں۔ فہد احمد کیہر 27 اکتوبر 2006ء