فائل منتقل کرنے والے حلقہ صارفین کے لیے، محرک تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
یہ صفحہ ایک نظر میں:
منتقل کنندگان کسی بھی صفحہ یا ذیلی صفحات کو رجوع مکرر بنائے منتقل کر سکتے ہیں۔
یہ اختیار 6 ماہ پرانے اور کم از کم 3000 سے زائد ترامیم کرنے والے اور ویکی کے اصولوں سے واقف تجربہ کار صارف کو دیا جاتا ہے۔
منتقل کنندگان اردو ویکیپیڈیا کا ایک حلقہ صارف ہے جس میں موجود صارفین کے پاس کسی بھی صفحہ کو بغیر رجوع مکرر بنائے منتقل کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس طرز پر صفحہ منتقل کرنے سے پرانا عنوان حذف ہو جاتا ہے۔ نیز اگر یہ صارفین کسی ایسے صفحہ کو منتقل کریں جس کے ذیلی صفحات ہوں تو محض ایک خانہ پر کلک کر کے وہ ان تمام ذیلی صفحات کو خودکار طور پر منتقل کر سکتے ہیں۔
صارفین کی خواہش یا درخواست پر کوئی بھی منتظم قابل اعتماد اور تجربہ کار صارف کو منتقل کنندہ کا درجہ دے سکتا ہے بشرطیکہ متعلقہ صارف ویکیپیڈیا کی حکمت عملیوں سے خوب واقف اور ان پر عامل ہو، نیز منتقلی صفحہ اور مضمون کے عناوین کی ویکی پالیسی سے بھی باخبر ہو۔ اس حلقہ صارف میں شامل صارفین کی کم از کم 3000 ترامیم ہونی چاہئیں اور ساتھ ہی ویکی پر اس کا 6 ماہ کا عرصہ بھی گزر گیا ہو۔