ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا صارفین

کوئی بھی فرد بشمول آپ کے ویکیپیڈیا کو اپنی ہتھیلی میں تھام سکتا ہے۔

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

تعداد مرتبین

ترمیم

ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 184,477 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

درجۂ صارف

ترمیم

صارفی اختیارات کے لحاظ سے صارفین کے درج ذیل مراتب ہیں:

  • منتظمین: 8
  • کھاتہ سازان: 1
  • روبہ جات: 86
  • مامورین اداری: 3
  • مضیفین: 0
  • بانیان: 0
  • پڑتالگر صارفین: 0
  • توثیق شدہ صارفین: 0
  • درآمدکنندگان: 1
  • بین الویکی درآمدکنندگان: 2
  • استثناءات از دستور شبکی: 12
  • نگران صارفین: 0

خیال رہے کہ بعض صارفی گروہ (مثلاً مضیفین) عالمی طور پر کام کرتے ہیں۔ اس صورت میں ان کے پاس مقامی ویکی کے اختیارات نہیں ہوتے۔