ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کا قدیم ترین مضمون
یہ صفحہ اس بات کی تحقیق پیش کرتا ہے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا پہلا مضمون کون سا تھا۔
وضاحت
ویسے تو کسی ویکی کا پہلا صفحہ، عام طور پر صفحۂ اول ہوتا ہے۔ اردو ویکی کا پہلا صفحہ بھی صفحۂ اول تھا، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن یہاں ہم پہلے مضمون کو سامنے لانا چاہتے ہیں، جو سب سے پہلے مرکزی نام فضا میں لکھا گيا۔
پہلا مضمون
- پہلا مضمون جغرافیہ یہ صارف:اعلیٰ حضرت نے 12:26 ، 6 مارچ 2004ء تخلیق کیا تھا۔
- دوسرا مضمون پاکستان یہ بھی صارف:اعلیٰ حضرت نے 12:41 ، 6 مارچ 2004ء تخلیق کیا تھا۔
- تیسرا مضمون رياضی 19:30، 6 مارچ 2004ء کو تخلیق کیا تھا۔ جو بعد میں صارف:کاشف عقیل نے 22:44, 24 اپریل 2010 کو ریاضی کی جانب رجوع مکرر کر دیا۔
- چوتھا مضمون تاریخ نامعلوم صارف جس کا اعدادی دستور شبکی پتہ (IP) (80.231.147.1) تھا نے 00:05، 7 مارچ 2004ء کو بنایا تھا۔