ویکی ڈیٹا

ویکیڈیٹا ایک آزاد قاعدہ دانش ہے جسے انسان اور روبہ جات یکساں طور پر پڑھ اور ترمیم کر سکتے ہیں

ویکی ڈیٹا ایک آزاد قاعدہ دانش (knowledge base) ہے جسے انسان اور روبہ جات یکساں طور پر پڑھ اور ترمیم کر سکتے ہیں۔ ویکی ڈیٹا کا مقصد یہ ہے کہ ویکیمیڈیا کے تمام منصوبہ جات کے ڈیٹا میں اضافہ کیا جائے نیز اس ڈیٹا کا ایک مرکز ہو جس تک مجموعی طور پر رسائی ممکن ہو؛ جس طرح منصوبہ ویکیمیڈیا العام میں تمام وسائط اور ملفات یکجا کیے جاتے ہیں اور ان تک رسائی انتہائی سہل ہو گئی ہے۔[1][2]

ویکی ڈیٹا
ویکی ڈیٹا لوگو
Wikidata.png
ویکی ڈیٹا کا صفحہ اولیں
دستیابمتعدد الالسنہ
مالکمؤسسہ ویکیمیڈیا
بانیویکیمیڈیا برادری
ویب سائٹwww.wikidata.org
تجارتینہیں
آغاز30 اکتوبر 2012ء (2012ء-10-30)

تاریخترميم

ویکی ڈیٹا کا آغاز 30 اکتوبر 2012 میں ہوا، یہ 2006 کے بعد سے ویکیمیڈیا کا پہلا نیا منصوبہ ہے۔[3][4][5]

اس منصوبہ کے لیے الین انسٹی ٹیوٹ فار آرٹی فیشیل انٹیلی جینس، گورڈن اینڈ بیٹی مور فاؤنڈیشن اور گوگل انکارپوریشن کے جانب سے عطیات فراہم کیے گئے ہیں، ان عطیات کی مجموعی مقدار 1.3 ملین € یورو ہے۔[6][7]

اعمالترميم

اس وقت ویکی ڈیٹا 3 اہم امور سر انجام دے رہا ہے:

  1. بین اللسانی روابط کی مرکزیت
  2. تمام ویکیپیڈیاؤں کے خانہ معلومات میں موجود ڈیٹا کے لیے مرکزی مقام کی فراہمی
  3. تخلیق و تجدید فہرست مواد جو ویکی ڈیٹا میں موجود ڈیٹا پر مبنی ہو

جس میں پہلے مرحلہ کا آغاز 30 اکتوبر 2012 کو کیا گیا۔

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم

  1. Pintscher، Lydia (اکتوبر 30, 2012). "wikidata.org is live (with some caveats)". wikidata-l mailing list. http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikidata-l/2012-اکتوبر/001151.html۔ اخذ کردہ بتاریخ نومبر 3, 2012. 
  2. [1]( آرکائیو شدہ 2012-10-30 بذریعہ WebCite[Positional parameters ignored])
  3. Wikidata (Error in Webarchive template: Empty url.)
  4. Pintscher، Lydia (اکتوبر 30, 2012). "wikidata.org is live (with some caveats)". wikidata-l mailing list. http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikidata-l/2012-اکتوبر/001151.html۔ اخذ کردہ بتاریخ نومبر 3, 2012. 
  5. Roth، Matthew (مارچ 30, 2012). "The Wikipedia data revolution". Wikimedia Foundation. 2012-09-11 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 11, 2012. 
  6. Dickinson، Boonsri (مارچ 30, 2012). "Paul Allen Invests In A Massive Project To Make Wikipedia Better". Business Insider. 2012-09-11 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 11, 2012. 
  7. Perez، Sarah (مارچ 30, 2012). "Wikipedia's Next Big Thing: Wikidata, A Machine-Readable, User-Editable Database Funded By Google, Paul Allen And Others". TechCrunch. 2012-09-11 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 11, 2012. 

بیرونی روابطترميم