ویکیپیڈیا:ٹائیگر تحریری مسابقہ

ٹائیگر تحریری مسابقہ
صفحہ اول


سنہ 2017ء اور 2018ء میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ متعلقہ موضوع پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اصول و ضوابط

مزید نکات
  • خانہ معلومات، سانچوں وغیرہ کا حجم شمار نہیں کیا جائے گا۔
  • مضمون میں موزوں حوالہ جات کا اندراج لازمی ہے؛ مضمون میں درج مشکوک یا متنازع مواد کے لیے قابل تصدیق حوالے درکار ہونگے۔
  • مضمون مکمل طور پر مشینی ترجمہ شدہ نہ ہو، اگر مضمون ترجمہ شدہ ہے تو اس کی زبان سلیس اور بامحاورہ ہونی چاہیے، لفظی ترجمہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
  • مضمون میں ویکی اصولوں کی خلاف ورزی (مثلاً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، غیر معروف شخصیت پر مضمون وغیرہ) نہ کی جائے۔
  • مضمون معلومات افزا ہونا چاہیے۔
  • مضمون اس فہرست موضوعات ہی سے بنائیں۔ اگر آپ کسی مخصوص زمرے میں مزید موضوعات شامل کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی تبادلہ خیال پر اس کی درخواست دیں۔ ہم ان موضوعات کو شامل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
  • کسی منتظم کے تحریر شدہ مضامین کا جائزہ دوسرے منتظمین لیں گے اور وہی اس کے رد و قبول کا فیصلہ کریں گے۔
  • اردو ویکیپیڈیا کے حَکَم حضرات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا یہ مضمون قابل قبول ہے یا نہیں۔

انعامات (صرف بھارتی صارفین کے لیے)

  • ہر مہینے اردو ویکیپیڈیا کے تین فائق صارفین کو علاحدہ علاحدہ انعامات سے نوازا جائے گا، جو ان کی ماہانہ کارکردگی کو دیکھ کر دیے جائیں گے۔ انعامات کی قیمت بالترتیب 3,000 بھارتی روپے، 2000 بھارتی روپے اور 1,000 بھارتی روپے ہوگی۔
  • تین ماہ کی طویل تحریری مسابقہ کے بعد اردو ویکی برادری سمیت دیگر بھارتی زبانوں کی ویکی برادریوں میں سے جو برادری سب پر فائق ہوگی اس پوری برادری کو ایک انعام ملے گا۔ نیز فتحمند برادری کے لیے سہ روزہ تربیتی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

شمولیت

آپ 11:59 PM (بھارتی معیاری وقت)، 31 مئی 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

مضامین کا اندراج

اگر آپ اب شمولیت اختیار اور منصوبہ کے اصول پڑھ چکے ہیں تو کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کے ٹائیگر تحریری مسابقے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے مضامین تحریر یا پہلے سے موجود مضامین میں اضافہ کر کے کم از کم 300 الفاظ اور 3000 بائٹ کی شرط پوری کر پائیں گے؟!
اگر ہاں تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ ایک خاص انٹرفیس سے اپنی شراکتوں کا اندراج کریں:--
اگر آپ کو اوپر دیے گئے ربط سے اندراج کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو براہ مہربانی تبادلۂ خیال کے صفحہ پر اس کی شکایت کریں اور اپنی شراکتوں کے بارے میں یہاں عرض گزاریں۔

ناظمین/حَکَم

مسابقے کے مندرجہ بالا اصولوں کے متعلق کسی بھی قسم کا تذبذب ہو تو آپ بلا تکلف مذکورہ بالا صارفین میں سے کسی سے بھی اس کے تبادلۂ خیال پر رابطہ کر سکتے ہیں

تخلیق شدہ / توسیع شدہ مضامین

ٹائیگر تحریری مسابقہ 2018ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین کی تعداد 579 ہے اور توسیع شدہ مضامین کی تعداد 81 ہے۔

تخلیق شدہ

توسیع شدہ