ویکیپیڈیا:ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس
یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کا لوگو | |
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
---|---|
بانی | ویکیمیڈیا برادری |
ویب سائٹ | wikitech |
تجارتی | نہیں |
اندراج | لازمی برائے ترقی دہندگان |
صارفین | 1,464+ |
آغاز | جون 3، 2011 |
مواد لائسنس | آزاد اجازت نامہ |
ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس (جسے پہلے ویکیمیڈیا لیبز کہا جاتا تھا) ایک سادہ کمپیوٹنگ نظام ہے جسے اوپن اسٹیک، گرڈ انجن اور کیوبرنٹیز پر بنایا گیا ہے۔ ویکیمیڈیا کا یہ منصوبہ اس کی تکنیکی دنیا کو مکمل معاونت فراہم کرتا اور اپنی خدمات پيش کرتا ہے۔ چنانچہ اس منصوبہ کے تمام وسائل اور دیگر لوازمات ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو ویکیمیڈیا تحریک سے وابستہ ہے۔ کلاؤڈ سروس کے وسائل کا تمام تر انتظام و انصرام ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے افراد اور ویکیمیڈیا تحریک کے رضاکاروں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ منصوبہ ویکی ٹیک نامی ایک ویکی سائٹ پر رکھا گیا ہے اور اسی ویب سائٹ پر ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے مرکزی سروروں کی مکمل تکنیکی تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔
عمومی جائزہ
ترمیماس منصوبہ میں ڈویلپرز کو سافٹ ویئر کی ازمائش، جانچ پڑتال، خامیوں کی اصلاح اور اپڈیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اوپن اسٹیک کی مدد سے انسٹینس (instance) فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہر انسٹینس ایک مجازی مقام ہوتا ہے جسے دوسروں کے ساتھ ساجھا بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے صارفین اپنی تبدیلیوں کو مکمل نافذ کرنے سے قبل جانچ سکتے ہیں۔
رسائی
ترمیمویکی ٹیک سائٹ پر ہر شخص اپنا کھاتا بنا سکتا ہے اور بعد ازاں اسی کھاتے سے ٹول فورج یا کلاؤڈ وی پی ایس تک رسائی کی اجازت حاصل کرنے کی درخواست دی جاتی ہے۔ اس منصوبہ پر موجود تمام سافٹ ویئر کے لیے لازمی ہے کہ وہ آزاد اجازت نامہ کے تحت دستیاب ہوں اور کلاؤڈ سروس کے شرائط استعمال پر پورے اتریں۔ اس سلسلہ کی مزید تفصیلات کے لیے اس ربط سے رجوع کریں۔
خدمات
ترمیمکلاؤڈ وی پی ایس
ترمیمکلاؤڈ وی پی ایس مشترکہ ملکیت کے حامل مجازی اور نجی سرور (servers) فراہم کرتا ہے جہاں صارفین اُن سافٹ ویئروں کی تعمیر اور تجدید کر سکتے ہیں جو ویکیمیڈیا تحریک اور اس کے منصوبوں کی ترقی میں معاون ہوں۔
ٹول فورج
ترمیمویکیمیڈیا کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تحریر شدہ اسکرپٹ اور بوٹ ویکیمیڈیا ٹول فورج کے سرور پر رکھے جا سکتے ہیں۔ ڈویلپر کے لیے مزید تفصیلات اور معاونت یہاں درج ہیں۔ نیز ٹول فورج پر مصروف عمل تمام آلات اور بوٹ کی مکمل فہرست یہاں ملے گی، نیز ان آلات کی کچھ مفصل لیکن غیر مکمل فہرست اس ربط پر بھی رکھی گئی ہے۔
ڈیٹا سروس
ترمیمڈیٹا سروس ان مصنوعات کا مجموعہ ہے جس میں ویکیمیڈیا کے آن لائن ویکی ڈیٹابیس کی نجی معلومات پر مشتمل نسخے شامل ہوتے ہیں اور اس سروس کی مدد سے ویکیمیڈیا کے ڈمپ تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
معاونت
ترمیمویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کے منتظمین کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ نیز آلات کے منتظمین کی فہرست یہاں اور بوٹ کے منتظمین کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
ڈویلپر سے ذاتی رابطہ کے لیے حسب ذیل طریقے ہیں:
- سانچہ:Irc - فری نوڈ پر موجود آئی آر سی چینل
- cloud@lists.wikimedia.org - ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کے پرانے برقی ڈاک