ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 40
• …کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کو ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے؟
• …کہ رضیہ سلطانہ برصغیر کی پہلی خاتون مسلم حکمران اور دہلی پر حکومت کرنے والی واحد خاتون مسلمان حکمران تھیں؟
• …کہ سلطان مراد اول سلطنت عثمانیہ کے سلطانوں میں واحد سلطان تھے جو ایک جنگ کے دوران مارے گئے؟
• …کہ دنیا کا پہلا لازمی ڈرائیونگ ٹیسٹ 1899ء میں فرانس میں متعارف کرایا گیا؟
• …کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (تصویر میں) کی بنیاد سر سید احمد خان نے 1875ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے نام سے رکھی تھی؟