ویکیپیڈیا:ہم سے رابطہ کریں - موضوعات
قارئین موضوعات مضامین اجازت نامہ عطیہ دہندگان ذرائع ابلاغ |
اگر آپ کے خیال میں یہاں موجود آپ یا آپ کی تنظیم وغیرہ سے متعلق کوئی مضمون، نا مکمل، نا مناسب یا جانبدار مواد کا حامل ہے تو اس مسئلہ پر گفتگو کرنے کے لیے ویکیپیڈیا میں متعدد مقامات ہیں جہاں آپ ویکیپیڈیا برادری کے سامنے اس معاملہ کو پیش کر سکتے ہیں۔ ![]() ویکیپیڈیا کا کوئی مرکزی ادارتی ادارہ یا مدیر نہیں ہے جو مواد کی ادارت اور ان پر نظر ثانی کے فرائض انجام دے، یہاں موجود مکمل مواد ہمارے رضاکار صارفین کے زیر انتظام ہے۔ چنانچہ بہتر ہو گا کہ آپ کے مطلوبہ مضمون کو جن افراد نے لکھا ہے یا اس کی ادارت میں شریک ہیں، سب سے پہلے آپ ان سے رابطہ کریں۔ ان صارفین سے رابطہ کرنے کے لیے آپ متعلقہ مضمون کے "تبادلۂ خیال" صفحہ پر انھیں پیغام دے سکتے ہیں۔ جب آپ مضمون کے "تبادلۂ خیال" صفحہ پر جائیں گے تو صفحہ میں اوپر کی جانب "نیا موضوع" کے نام سے ایک بٹن نظر آئے گی، اس پر کلک کریں، ایک خانہ ترمیم آپ کے سامنے ہوگا، اس میں آپ اپنا پیغام درج کریں۔ اس پیغام میں اپنے نکات اور ملاحظات تفصیل سے پیش کریں، جن نقائص یا خامیوں کو آپ نے محسوس کیا ہے انہیں درج کریں۔ بعد ازاں خانہ ترمیم کے نیچے موجود "شائع" کی بٹن پر کلک کر دیں، آپ کا پیغام فوراً محفوظ ہو کر شائع ہو جائے گا۔ اگر مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ پر آپ کو پیغام درج کرنے کے بعد کوئی جواب یا تبصرہ موصول نہ ہو تو آپ اس معاونت میز پر اپنا پیغام چھوڑ دیں، مذکورہ صفحہ عموماً اکثر صارفین کے پیش نظر رہتا ہے۔ نیز آپ info-ur اگر آپ اپنے مطلوبہ مضمون کو باتصویر بنانے کے لیے اس میں تصاویر شامل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں آپ خود ہی اپلوڈ کرکے مضمون میں شامل کر سکتے ہیں۔ نیز آپ ان تصاویر کو photosubmission |