ویکیپیڈیا:ہم سے رابطہ کریں - قارئین


قارئین
کسی مضمون میں درپیش مشکلات و مسائل کو کس طرح پیش کریں۔

موضوعات مضامین
آپ، آپ کی کمپنی، یا جن افراد کی آپ نمائندگی کرتے ہیں ان سے متعلق مضامین کے مسائل۔

اجازت نامہ
ویکیپیڈیا میں موجود معلومات کس طرح استعمال/نقل کریں، اپنے مضامین کس طرح ارسال کریں، یا آپ کی معلومات کے غیر مجاز استعمال کو کس طرح پیش کریں۔

عطیہ دہندگان
مالی معاونت کا طریقہ کار اور آپ کی معاونت کس مد میں صرف کی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ
اگر آپ کسی خبر رساں ادارے سے منسلک ہیں اور ویکیپیڈیا سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔


ہمارے کچھ رضاکار!

ویکیپیڈیا میں خوش آمدید!

دائرۃ المعارف کا تقریباً سارا مواد رضاکاروں کے ذریعہ ہی تحریر کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ چناں چہ بعض اوقات یہاں اتفاقی یا دانستہ طور پر درج کردہ غلط معلومات بھی نظر آسکتی ہیں۔

اگر آپ کی نظر سے کوئی غلط معلومات گزرے تو آپ بذات خود چند اقدامات کر سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ خود آگے بڑھ کر اسے با حوالہ درست کر دیں! ویکیپیڈیا پر کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے۔ صفحہ کے اوپر موجود ترمیم کی بٹن پر کلک کریں، درستی کریں اور خانہ ترمیم کے نیچے موجود شائع کریں پر کلک کر دیں۔ اگر آپ ترمیم کاری کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ صفحہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ درستی نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے ہیں تو اسے حل کرنے کے دو طریقے ہیں:

  • اگر آپ کے خیال میں یہ واضح تخریب کاری ہے تو info-ur@wikimedia.org پر ای میل ارسال کریں اور متعلقہ صفحہ کا نام اور تخریب کاری کی تفصیل مکمل وضاحت کے ساتھ تحریر فرمائیں۔
  • اگر یہ کوئی سادہ سی غلطی ہے تو اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر اطلاع دیں اور غلطی کی وضاحت فرمائیں۔

اطلاع:
ممکن ہے کہ نئے مضامین تحریر کرنے یا ویکیپیڈیا میں غیر موجود چیزوں کے متعلق رضاکاروں کی یہ جماعت آپ کی فوری معاونت نہ کر سکے۔ اگر تلاش کے بعد بھی آپ کو اپنا مطلوبہ مضمون نہ مل سکے تو آپ اسے تحریر کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں؛ لیکن بدقسمتی سے آپ کی درخواست پر فوراً عمل درآمد ہونا لازمی نہیں بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس درخواست پر کبھی عمل نہ ہو۔
اگر آپ کو مضمون دستیاب ہو جائے لیکن اس میں مطلوبہ معلومات میسر نہ ہوں یا اس سے متعلق آپ کو کوئی سوال درپیش ہو تو بلا تکلف ہماری حوالہ میز سے رجوع کریں جہاں ہمارے رضاکار آپ کا تعاون کرنے میں خوشی محسوس کریں گے!