ویکی بھاشا (انگریزی: WikiBhasha) ایک متعدد اللسانی ٹول ہے جس کی مدد سے ویکیپیڈیا مضامین تخلیق کیے جاتے ہیں۔[1] اس ٹول کو انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین کا دوسری زبانوں کی ویکیپیڈیاؤں میں درآمد کرنے اور ان کا ترجمہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ویکی بھاشا
فائل:WikiBhasha screenshot.png
ویکی بھاشا کا ایک منظر
تیار کردہمائکروسوفٹ
ابتدائی اشاعت18.10.2010
مستحکم اشاعت1.0.1 / 25.10.2010
پروگرامنگ زبانجاوا سکرپٹ، پی ایچ پی
آپریٹنگ سسٹمونڈوز، لینکس
اجازت نامہApache 2 License and partly GPL V2
ویب سائٹwww.WikiBhasha.org

تفصیلات

ترمیم

ویکی بھاشا اس وقت 30 زبانوں کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے۔ آغاز میں موسسہ ویکیمیڈیا اور مائکروسوفٹ نے اس ٹول کو ڈیزائن کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا تھا، جس میں بطور خاص عربی، جرمن، ہندی، جاپانی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں پر توجہ دی گئی تھی۔ لفظ بھاشا کا مفہوم اکثر جنوبی جنوب بھارتی زبانوں میں زبان ہوتا ہے، یہیں سے اس نام کو اخذ کرکے اس ٹول کا نام رکھا گیا۔
ویکی بھاشا ٹول گوگل ٹرانسلیٹ ٹول کٹ کی طرح کا ہی ایک سافٹ ویئر ہے، تاہم ان دونوں کے درمیان کلیدی فرق یہ ہے کہ ویکی بھاشا ٹول ویکیپیڈیا کے انٹرفیس پر ہی کام کرتا ہے، جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ ٹول کٹ کے لیے گوگل کھاتہ درکار ہوتا ہے اور وہ ویکیپیڈیا انٹرفیس پر نہیں چلتا۔

دستیابی

ترمیم

2010 کے مطابق، ویکی بھاشا ان شکلوں میں دستیاب تھا:

  • میڈیاویکی توسیع، اپاچے 2 اور جزوی جی پی ایل ورژن 2 اجازت ناموں کے تحت۔
  • صارفاسکرپٹ (از ویکیپیڈیا صارف، WikiBhasha.MSR)۔
  • قابل نصب اطلاقیہ از ویکی بھاشاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wikibhasha.org (Error: unknown archive URL) سائٹ۔

راہنماچہ

ترمیم

ویکی بھاشا تجرباتی کے لیے صارف رہنمائی کا کتابچہ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ research.microsoft.com (Error: unknown archive URL) دیکھا جا سکتا ہے، جس میں تنصیب اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Write wikis in any language with new multilingual content creation tool" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ independent.co.uk (Error: unknown archive URL) (Relaxnews story), The Independent, 20 October 2010. Retrieved 10 December 2010.

بیرونی روابط

ترمیم