ٹائم لیپس
ٹائم لیپس (انگریزی: time-lapse photography) ایک تکنیک ہے جس کے ذریعے کسی بھی رواں ویڈیو کو فریم در فریم مختلف کر کے اخذ کیا جا سکتا ہے (جس میں فریموں کی رفتار کا بڑا دخل ہوتا ہے) اور پھر اس کو پھیلا جاتا ہے جس میں کسی موقع کی ویڈیو پر زیادہ تفصیلی مشاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کو سمجھنے کے لیے کرکٹ کے کھیل لیا جا سکتا ہے۔ کئی بار یہ موضوع نزاع ہوتا ہے کہ کیا بلے باز رن آؤٹ ہوا ہے یا نہیں؟ اس کے لیے ٹائم لیپس کی مدد سے یہ دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ بلے باز کی دوڑ اور وکٹوں کے اکھڑنے کا وقت جانچا جاتا ہے۔ اگر پہلے بلے باز رن لے چکا ہے یا کریز پر بنا رن لیے واپس ہو چکا ہے تو وہ محفوظ ہے۔ اور اگر وکٹیں بلے باز کے کریز پہنچنے یا رن لینے سے پہلے اکھڑ جائیں تو بلے باز آؤٹ ہو جائے گا۔ در حقیقت ٹائم لیپس کی سب سے خاص خصوصیت دھیمی حرکت پزیری (سلو موشن) یا بہ وقت ضرورت تیز رفتار تصویر کشی (ہائی اسپیڈ فوٹوگرافی) ہے۔