نیک ٹائی، جسے اکثر مختصرًا ٹائی کہا جاتا ہے، ایک لمبے قسم کا کپڑا ہے جو سجاوٹ کی غرض سے گلے کے اطراف پہنا جاتا ہے۔ یہ شرٹ کے کالر پر رہتا ہے اور حلق پر گرہ بند رہتا ہے۔

دو پیٹرن والی ٹائیاں

جدید دور میں لڑکوں کی رسمی پوشاک کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ وہ شرٹ، پتلون سے لے کر سوٹ تک برانڈڈ پہن لیتے ہیں۔ اس پر ٹائی ایک سجاوٹ اور دیدہ زیبی کی وجہ ہوتی ہے۔

ٹائی کے پہننے کے چند اصولترميم

  • اونی ٹائی: چیک شرٹ کے ساتھ اونی ٹائی صحیح انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ دھيان رکھنے کی جو بات ہے وہ ہے کہ چیک کے ساتھ رنگ کا بھی خیال رہے۔ بُنی ہوئی ٹائی کے ساتھ ٹیكسچر ٹائی زیادہ راجح سمجھی جاتی ہے۔
  • پھیکے رنگ کے کپڑوں کے ساتھ گہرے رنگ کا استعمال: رسمی پوشاک کے لیے الگ طرز کے رنگ کو منتخب کیا جاتا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر رنگ اور پرنٹ ٹھوس قمیض کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں، اس لیے پھیکے رنگ کے ساتھ گہری رنگ والی ٹائی منتخب کی جاتی ہے۔ جیسے آسمانی رنگ کے ساتھ گہرے اودے یا سرخ اور گلابی کے ساتھ اودی ٹائی۔
  • ٹائی اور شرٹ: ٹائی کو منتخب کرتے وقت شرٹ کے پیٹرن سے مختلف رکھا جاتا ہے۔ اسٹرائپز کے ساتھ اس کے برعکس اسٹرائپز یا رنگوں کی آمیزش والی ٹائی پسند کی جاتی ہے۔
  • سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ ٹائی ہمیشہ سے ججتی ہے۔[1]

حوالہ جاتترميم