ٹرانس ایشیا ایئرویز پرواز 235

ٹرانس ایشیا ایئرویز پرواز 235 (GE235/TNA235) ایک نجی مسافر طیارہ تھا جو 4 فروری 2015ء کو تائپے سونگشان ایئرپورٹ جو جائے حادثہ کے مقام سے 5.4 کلومیٹر مغرب میں ہے سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی دریائے کیلنگ میں گر گیا- ٹرانس ایشیا ایئرویز کا دس ماہ پرانا یہ جہاز تائپے سے کنمین جا رہا تھا جس میں 5 عملے کے اراکین کے علاوہ 53 افراد سوار تھے- حادثے میں 15 افراد بچ گئے-

ٹرانس ایشیا ایئرویز پرواز 235
Still from a dashcam video, showing Flight 235's left wing clipping a taxi and the Huandong Viaduct, moments before the aircraft crashed into the Keelung River
حادثہ
تاریخ4 فروری 2015ء (2015ء-02-04)
خلاصہپرواز کے فوراﹰ بعد ہی گر گیا، زیرِبحث تحقیق
مقامدریائے کیلنگ، تائپے، تائیوان
صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔25°03′48″N 121°37′04″E / 25.06333°N 121.61778°E / 25.06333; 121.61778
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسمATR 72-600
آپریٹرٹرانس ایشیا ایئرویز
اندراجB-22816
مقام پروازتائپے سونگشان ایئرپورٹ، سونگشان، تائیوان
منزل مقصودکنمین ایئرپورٹ ،کنمین، تائیوان
مسافر53[1]
عملہ5
امواتAt least 40[2]
زخمی17 (بشمول 2 ٹیکسی میں موجود اشخاص)[3]
لاپتہ3[2]
محفوظ15[4]

پرواز کے 2 منٹ بعد پائلٹ نے اطلاع دی کہ انجن میں آگ لگ گئی ہے- پرواز 235 1050 فٹ زیادہ سے زیادہ بلندی تک پہنچا پھر بلندی کم ہونا شروع ہو گئی- دریا میں گرنے سے کچھ لمحے قبل جہاز بائیں طرف جھک گیا اور ہواڈونگ پل پر جہاز کا بایاں پر ایک چلتی ٹیکسی سے ٹکرانے کے بعد پل سے ٹکرایا-

پرواز 235 ٹرانس ایشیا ایئرویز کی دوسری پرواز ہے جو ایک سال کے اندر اندر حادثے کا شکار ہوئی اس سے پہلے پرواز 222 جولائی 2014ء میں حادثے کا شکار ہوئی تھی-

پرواز ترمیم

جہاز پر عملے کے 5 افراد کے علاوہ 53 مسافر سوار تھے- یہ تائپے سونگشان ایئرپورٹ سے مقامی تائیوانی وقت کے مطابق صبح 10:52 پر روانہ ہوا- جہاز نیچے آنے سے پہلے 1050 فٹ کی بلندی تک پہنچا تھا [5] - جہاز کے ایئرٹریفک کنٹرول سے آخری رابطے میں پائلٹ کے یہ الفاظ تھے،

"Mayday mayday, engine flameout" (مے ڈے، مےڈے، انجن میں آگ لگ گئی ہے)

[6][7]

10:54am پر جہاز تائپے کے نانگانگ ضلع اور نیو تائپے کے شیژی ضلع کے سرحدی علاقے پر کیلنگ دریا میں گر گیا-

بیرونی وڈیو
  Dashcam 1
  Dashcam 2
  Rooftop CCTV

یہ مناظر ساتھ ہی واقع ہواڈونگ پل پر چلتی کئی گاڑیوں کے ڈیش بورڈ کیمرے میں عکس بند ہو گئے- جن کے مطابق جہاز پہلے عمارتوں سے بچتا ہوا آیا پھر یہ تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر گھوم گیا جس سے اس کا بایاں پر نیچے کی جانب ہو گیا جو بتدریج نیچے آتے ہوئے پل پر ایک چلتی ہوئی ٹیکسی سے ٹکرایا پھر پل کے کنارے موجود حفاظتی کنارے سے ٹکرایا [3][7] جہاز کا بایاں پر مکمل تباہ ہو گیا تھا- جہاز آگے کی طرف چلتے ہوئے دریا میں جاگرا- [8] ٹیکسی میں موجود 2 افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے- [6]

تقریباﹰ 40 افراد کی اس حادثے میں موت کی تصدیق کی جاچکی ہے [2] جن میں پائلٹ اور کو پائلٹ بھی شامل ہیں- [8]

حادثے کے وقت کوئی منفی موسمی مظاہر مشاہدے میں نہیں آئے- 11 بجے سونگشان کے اوپر بادل 1300 فٹ کی بلندی پر تھے، حد نگاہ لامحدود تھی، ہوا 8 ناٹس (15 کلومیٹر فی گھنٹا) کی رفتار سے چل رہی تھی جبکہ درجہ حرارت 16℃ تھا- [5]

امدادی کارروائیاں ترمیم

 
دریائے کیلنگ میں امدادی کارروائیاں جاری، پس منظر میں ہوادونگ پل

کریش کے فوراﹰ بعد ہی تائیوان کی پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو درجنوں کالز عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہوئیں کہ ایک جہاز کیلنگ دریا میں گرگیا ہے- تائی‌پے فائر ڈیپارٹمنٹ اور واؤلنٹری ریسکیو ورکر منٹوں میں ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور نیم ڈوبے ہوئے جہاز سے لوگوں کو نکال کر کشتیوں کی مدد سے کناروں تک پہنچانا شروع کر دیا- غوطہ خور بھی ریسکیو مشن میں شامل تھے لیکن ملبہ اور پانی میں کم حدنگاہ ان کے آڑے آ رہی تھی- ریسکیو ورکرز کے بیان کے مطابق جہاز کا کیبن مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا، سیٹ بیلٹس خاص کر اگلے حصے میں جڑ چکی تھیں مسافروں کو نکالنے کے لیے انھیں کاٹا گیا- بچنے والوں میں سے زیادہ تر پچھلے حصے میں سوار تھے-

جہاز کا فلائٹ رکارڈر اسی دن رات8 بجے ڈھونڈ لیا گیا تھا- جہاز کے ملبے کو نکلالنے کے لیے کرینز کا استعمال کیا گیا [6][9][10] 5 فروری کو پائلٹ، کو پائلٹ اور آبزرور کی لاشیں ڈھونڈ لی گئیں- [11] پائلٹ اور کو پائلٹ کی لاشیں کاک پٹ میں ملیں ان دونوں کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئیں تھیں پائلٹ کے ہاتھ اس وقت بھی کنٹرولز پر ہی تھیں [8] دو میں سے ایک فلائٹ اٹینڈنٹس (خدمت گزار) اس حادثے میں زندہ بچ گیا- [12][13]

جہاز ترمیم

 
B-22816، جہاز جو حادثے کا شکار ہوا کی جنوری 2015ء کی تصویر

حادثے کا شکار ہوئے جہاز کا ماڈل ATR 72-600 تھا جہاز کا رجسٹریشن نمبر B-22816 اور مینوفیکچرر سیریل نمبر 1141 تھا- اس نے 28 مارچ 2014ء کو پہلی اڑان لی تھی اور 15 اپریل 2014ء کو ٹرانس ایشیاایئرویز کو سونپ دیا گیاتھا- [14] جہاز کے دونوں انجنوں کو تکنیکی خرابیوں کے باعث 19 اپریل 2014ء کو بدلا گیا تھا [15]

مسافر اور عملہ ترمیم

مسافروں میں 49 بالغ اور 4 بچے شامل تھے- 31 مسافروں کا تعلق چین سے تھا جن میں سے کئی شیامین سے تھے جو تائیوان میں چھ روزہ تفریحی دورے پر تھے- [16][17] بقیہ 22 مسافر تائیوان سے تھے [7]

عملے کے تمام اراکین دو پائلٹس دو خدمت گزار اور ایک آبزرور ہونگ بنگ چونگ تائیوان سے تھے جنھوں نے مجموعی طور پر 16,121 گھنٹے ہوا میں گزارے تھے[18] یہ سب کاک پٹ میں بیٹھے تھے، عملے میں شامل تھے [5][17]

  • پائلٹ لیاؤ چین-تسونگ، عمر 42 سال، مجموعی طور پر 4914 گھنٹے ہوا میں گزارے ہوئے
  • کو-پائلٹ لیو تزو-چونگ، عمر 45 سال، دہری شہریت نیوزی لینڈ-تائیوان کا حامل ،[19]مجموعی طور پر ہوا میں 6922 گھنٹے گزارے-

تحقیقات ترمیم

تائیوانی ایوی‌ایشن سیفٹی کونسل حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے [7][20] فرانسیسی ادارے بی ای اے کو مینوفیکچرنگ تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے- ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ آف کینیڈا انجن مینوفیکچرنگ تحقیات میں شامل ہے- دیگر تحقیقاتی اداروں میں سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن، مشتغل (ٹرانس ایشیا) ،اے ٹی آر، پی ڈبلیو سی مینوفیکچررز اور ٹرانسپورٹ کینیڈا شامل ہیں [21] جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں- کاک پٹ وائس رکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا رکارڈر 4 فروری کی شام کو ہی مل گئے تھے- ان میں موجود ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے- [5]

6 فروری پریس کانفرنس ترمیم

6 فروری کو تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ "بائیں انجن میں بظاہر کوئی خرابی نہیں تھی اور پائلٹ نے مینولی اسے بند کیا ساتھ میں یہ انتباہ بھی کیا کہ یہ جلد بازی ہے کہ انسانی غلطی کو حادثے کا سبب قرار دینا"[22] تفتیش کاروں نے حادثہ پیش آنے والے واقعات کی فہرست جاری کی ہے، تمام اوقات مقامی وقت کے مطابق ہیں(UTC+8).[21][23]

  • 10:51:13 — عملے کو اڑان کے لیے کلیئرنس مل جاتی ہے-
  • 10:52:34 — کنٹرول ٹاور عملے کو تائی‌پے ڈیپارچر سے رابطے کا کہتا ہے
  • 10:52:38 — دائیں انجن کے بند ہونے کا الرٹ، وارننگ 3 سیکنڈز جاری رہی
  • 10:53:04 — عملے نے بائیں انجن پر پاور کم کردی
  • 10:53:12–18 — جہاز ہچکولے کھانے لگا سٹال وارننگ کی آوازیں
  • 10:53:24 — عملہ بائیں انجن کی پاور کاٹ دیتا ہے
  • 10:53:34 — عملہ ایمرجنسی کا اعلان کردیتا ہے، مے ڈے مے ڈے، انجن میں آگ لگ گئی ہے
  • 10:54:09 — عملہ بائیں انجن کو دوبارہ چلانے کی کوششیں کرتا ہے-
  • 10:54:20 — بایاں انجن دوبارہ چل پڑا
  • 10:54:34 — ماسٹر وارننگ کی آوازیں دوبارہ
  • 10:54:35 — ایک نامعلوم آواز سنی گئی
  • 10:54:36 — ریکارڈنگز ختم

رد عمل ترمیم

 
 
کنمین ایئرپورٹ
 
تائپے سونگشان ایئرپورٹ
 
حادثے، روانگی اور منزل کا مقام نقشے میں دکھایا گیا ہے

ٹرانس ایشیا ایئرویز ترمیم

حادثے کے بعد ٹرانس ایشیا ایئرویز نے اپنی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پر رنگینی ختم کرکے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کر دیں- 5 فروری کو ٹرانس ایشیا نے فلانٹ نمبر GE235 سے تبدیل کرکے GE2353 کرکے گوشہ نشین کردی[24]

تائیوان ترمیم

صدر تائیوان کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ماینگ-جیو نے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایگزیکیٹو یوآن کو ریسکیو ٹیموں کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی ہے- ایگزیکیٹ یوآن ماؤ چی-کئو نے حادثے کے فوراﹰ بعد تائیوان کی وزارت نقل و حمل اور سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا اور حادثے کی تحقیات کا کہا- ایگزیکیٹیو نے مزید تائیوانی فوج اور وزارت دفاع سے رابطہ کیا جس میں ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی-[25]

سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن ٹرانس ایشیا ایئرویز کے 71 پائلٹس کو 7 سے 10فروری کے دوران اضافی ٹریننگ دے گی جس کے نتیجے میں ٹرانس ایشیا کی 90 پروازیں منسوخ ہوئیں [2][5]

چین ترمیم

جہاز پر سوار آدھے سے زائد مسافر چین سے تھے- 5 فروری کو صدر چین ژی جن پنگ نے ایک بیان جاری کیا جس میں حادثے کی وجوہات کو جلد سے جلد سامنے لائے جانے پر زور دیا اور زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد کا اعلان کیا-[26] اسی دن چینی پریمیر لی کیچیانگ نے درخواست کی کہ اصل حقائق جلد سے جلد سامنے لائے جائیں-[27]

حوالہ جات ترمیم

  1. 复兴空难已救出20名伤者 3名无生命迹象 [Disaster recovery have been rescued 20 persons who have been injured 3 no sign of life]۔ sina.com.cn (بزبان الصينية)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  2. ^ ا ب پ ت "TransAsia GE235 crash: Flights cancelled to train Taiwan pilots"۔ BBC News Online۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2015 
  3. ^ ا ب "Taiwanese plane with 53 passengers crashes in Taipei river"۔ Yahoo! News۔ 3 February 2015۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  4. 復興航空235航班事故說明(2月5日 16時 )۔ Taiwan's Civil Aeronautics Administration۔ 5 February 2015۔ 23 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2015 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Crash: Transasia AT72 at Taipei on Feb 4th 2015, engine flame out, rolled sharply and lost height shortly after takeoff"۔ The Aviation Herald۔ 7 February 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2015 
  6. ^ ا ب پ Austin Ramzy (4 February 2015)۔ "At Least 19 Killed After Plane Crashes Into River in Taiwan"۔ نیو یارک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  7. ^ ا ب پ ت "Taiwan TransAsia plane crashes into river"۔ BBC News Online۔ 4 February 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  8. ^ ا ب پ Faith Hung۔ "Corrected - Pilot's body found still clutching controls of crashed Taiwan plane-media"۔ روئٹرز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2015 
  9. Grace Tsoi، Tom Phillips (4 February 2015)۔ "TransAsia plane crashes into river in Taiwan"۔ The Telegraph۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  10. "Video: Rescue crews in Taiwan work to free passengers trapped in TransAsia plane"۔ The Telegraph۔ 4 February 2015۔ 08 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  11. 持续更新:复兴坠机第4日 目前40死3失踪۔ NTDTV.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  12. Calum MacLeod۔ "TransAsia pilot: 'Mayday, mayday, engine flameout"۔ USA Today۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  13. 阿信〝为你祝福〞 失踪空姐叶家菁回家了۔ NTDTV.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  14. "ATR 42/72 - 1141 - MSN B-22816"۔ Airfleets.net۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  15. "Taiwan pilot hailed a hero for pulling plane clear of buildings"۔ The Star Online۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  16. Lawrence Chung (4 February 2015)۔ "Search for survivors after Taiwan plane crashes into river; 24 confirmed dead"۔ South China Morning Post۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  17. ^ ا ب Keira Lu Huang، Andrea Chen (5 February 2015)۔ "Taiwan official confirms pilot's 'mayday' call authentic as air crash death toll rises"۔ South China Morning Post۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2015 
  18. Shelley Shan، Alison Hsiao۔ "CAA to block new TransAsia air routes"۔ The Taipei Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  19. Morgan Tait (7 February 2015)۔ "Hero pilot killed in Taiwan tragedy was Kiwi citizen"۔ The New Zealand Herald۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2015 
  20. Tim Culpan (4 February 2015)۔ "Transasia Plane Crashes Near Taipei, Aviation Council Says"۔ بلومبرگ نیوز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  21. ^ ا ب "TransAsia Airways Flight GE 235 Occurrence"۔ Aviation Safety Council۔ 6 February 2015۔ 07 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2015 
  22. Accident investigators say main cause of Taipei air crash was engine failure | South China Morning Post
  23. 復興航空GE235飛航事故調查: 進度報告 [TransAsia Airways Flight GE 235 Accident Investigation Progress Report] (PDF)۔ Aviation Safety Council (بزبان الصينية)۔ 6 February 2015۔ 09 فروری 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  24. "復興航空說明 2015-02-04 2300版"۔ tna.com.tw۔ 4 February 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2015 
  25. ETtoday 新聞雲 (2015-02-04)۔ "快訊/復興墜南港 馬英九指示全力搜救、全面援助" (بزبان چینی)۔ ETtoday 新聞雲۔ 14 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  26. Lu Hui (2015-02-04)۔ "Xi orders assistance after TransAsia plane crash"۔ شینہوا نیوز ایجنسی۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 
  27. Government of China (2015-02-04)۔ 李克強就台灣復興航空班機墜河作出重要批示 (بزبان الصينية)۔ Government of China۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015 

بیرونی روابط ترمیم